Tuesday, November 12, 2013

بے وقوف، بے عقل اور مذہبی ہٹ دھرم کون ہے؟

 فرض کرو کہ میں امریکہ نہیں گیااور اسے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا مگر بہت سے ٹی وی چینل، اخبارات اور چشم دیدگواہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک امریکہ نامی ملک ہے نیزمیرے چند شاگرد جو وہاں رہتے ہیں انہوں نے بھی مجھے فون پر بتایا کہ دنیا میں ایک امریکہ نام کا ملک ہے۔یہ سب جاننے کے بعدمیرے لئے ضروری ہے کہ میں امریکہ کے موجود ہونے پریقین اور اعتمادکرلوں۔

اب اگر میں تمام خبروں ،چشم دید گواہوں کے بیانات اور اپنے شاگردوں کی باتوں کا انکار کردوں تب تمام انسان یہ کہیں گے کہ میں بے وقوف ، بے عقل اورہٹ دھرم ہوں اور ان کا ایسا کہنا بالکل صحیح ہوگا کیونکہ یہ میری ذمہ داری تھی کہ یا تو میں امریکہ نامی ملک کے موجود ہونے پر خود تحقیق کرتا یا پھر ٹی وی چینل اوراخبارات کی خبروں اور چشم دید گواہوں کی باتوں پر یقین کرتا۔

بالکل اسی طرح میں نے تحقیق کی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ کے لاکھوں صحابہ کرام اورشہدائے اسلام کی نعشیں چودہ سو سالوں سے تروتازہ حالت میں اور بہت سی نعشیں تازہ خون سمیت موجود ہیں۔

لہذا میں تمام مسلمانوں اور غیرمسلموں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ یا تو ہماری پیش کردہ تحقیقات، رپورٹس، ثبوتوں اورچشم دید گواہوں کے انٹرویوز کے بارے میں خود تحقیقات کریں یا پھر میری تحقیقات اورثبوتوں پریقین کرلیں۔ بصورت دیگر میں ان کے بارے میںیہ بات کہنے میں حق بجانب ہونگا کہ یہ لوگ بے وقوف، بے عقل اور مذہبی ہٹ دھرم ہیں۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...