About

مولانا ابرار عالم (پیدائش: یکم جنوری 1973ء) مفتی تقی عثمانی سے بیعت، ایک سنی مسلم مذہبی اسکالر، مصنف، رائٹر، محقق مذاہب، روحانی ڈاکٹر،صوفی اور مذہبی اقوام متحدہ پاکستان کے بانی ہیں۔

تحصیلِ علم
مولانا ابرار عالم نے ہمارے دور کے چند نامور علماء جیسے مفتی تقی عثمانی، مفتی رفیع عثمان اور مولانا سبحان محمود سے تعلیم حاصل کی ہے۔

علمی خدمات
مولانا ابرار عالم نے طالبین ِ حق کے لیے اللہ واحد القہار کے خاص فضل و کرم سے گرانقدر کتابیں تحریرکیں ہیں:

قرآن اور شیطان
احادیث اور شیطان
اسلام اور جادو

علاج معالجہ
مولانا ابرار عالم کے ذریعے بہت سے لوگوں کے دماغی، جسمانی، روحانی، نفسیاتی اور مذہبی مسائل اللہ تعالیٰ کے فضل اور حکم سے حل ہوچکے ہیں اور یہ گھر بیٹھے اپنے وظائف، صدقہ خیرات اور دعاوں کے ذریعہ اللہ کی طاقت سے لاعلاج مریضوں کو فائدہ اور بہتری پہنچاتے ہیں ۔

مذاہب عالم اور خداوں کے وجود پر تحقیقات
مولانا ابرار عالم نے اللہ واحد القہار کے خصوصی فضل و کرم سے کئی سالوں کی انتھک محنت اور تحقیقات کے بعد صرف نیچر کی غیرجانبدار مخلوقات کے ذریعے اس بات کا فیصلہ کرنے میں دنیا کے انسانوں کو آسانی کردی ہے کہ وہ بغیر گالی و گولی اور بغیر جنگ و جدل کے یہ جان سکیں کہ سچا خدا کونسا ہے اور اس کے نزدیک قابل قبول دین کونسا ہے۔ اس حوالے سے تمام تر تحقیقات، مضامین اور ثبوت و شواہد آفیشل ویب سائٹ Rightful Religion پر اللہ کے خاص فضل و کرم سے موجود ہیں۔

عالمی مشن اللہ واحد القہار کے فضل سے
مولانا ابرار عالم روئے زمین پر موجود تمام غیرمسلموں کو ہمیشہ کے لیے جہنم میں جانے سے بچانے کے لیے دن رات انتھک محنت اور کوششیں کررہے ہیں تاکہ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غیرمسلم امت کو ہمیشہ کی جنت میں جانے کے راستے پرچلاسکیں کلمہ حق پڑھواکر کیونکہ دنیا کی زندگی عارضی ہے جبکہ آخرت کی زندگی ہمیشہ رہنے والی ہے۔ نیز مولانا ابرار عالم لاعلاج غیرمسلموں کے لیے مفت علاج کی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں اگر وہ کلمہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہوجائیں نیز مولانا ابرار عالم دنیا میں تمام انسانوں کے درمیان عدل و انصاف، محبت اور بھائی چارہ قائم کرنا چاہتے ہیں ، غربت اور جنگوں کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور تمام غریب انسانوں اور جنات کی بھلائی چاہتے ہیں جبکہ دنیا کے انسان اور جنات صدیوں سے خداوں اور مذاہب کے نام پر آپس میں جنگیں کرتے آرہےہیں اور مذہبی کتابوں کے ذریعے آج تک فیصلہ نہ کرسکے کہ اس کائنات کا سچا خدا کونسا ہے؟ اسی لیے مولانا ابرار عالم نے نیچر کو بطور جج منتخب کیا اور اللہ واحد القہار نے نیچر کے ذریعے اکیسویں صدی میں یہ فیصلہ کردیا اپنے معجزات اور کھلی نشانیاں دکھاکر کہ اس کائنات کا خدا اور نیچر کی تمام مخلوقات کو کنٹرول کرنے والا خدا صرف ایک اکیلا اللہ ہی ہے لہذا دنیا کے تمام انسانوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں مذہبی کتابوں اور مصنوعی خداوں کے نام پر جاری صدیوں پرانی جنگوں اور قتل و غارت سے آزادی حاصل کریں اور ان جنگوں پر خرچ ہونے والے کروڑوں اربوں ڈالرز اپنے اپنے ممالک کے غریب عوام کی بھلائی اور فلاح کے لیے خرچ کریں تاکہ دنیا میں حقیقی طور پر امن قائم ہوسکے اور یہ دنیا جنت نما بن سکے اللہ واحد القہار کے خصوصی فضل و کرم سے۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...