Thursday, October 3, 2013

کیا پوری دنیا میں کوئی دولت مند مخلص مسلمان موجود نہیں جو ہمیں اسلام کو غالب کرنے کیلئے آگ کے مقابلے کا انتظام کرواسکے؟

کیا پوری دنیا میں کوئی دولت مند مخلص مسلمان موجود نہیں ہے جو ہمیں پاکستان کے شہر کراچی میں اسلام کیلئے ایک بڑا میدان اور لکڑیوں کاانتظام کرواسکے تاکہ ہم آگ کے مقابلے کے ذریعے تمام باطل مذاہب کو شکست دیں اور دنیا کے سامنے اسلام کو ایک سچا مذہب ثابت کرکے مذاہب کے اختلاف کی وجہ سے جاری ممالک کے درمیان جنگیں ختم کرواسکیں جنکی وجہ سے دنیا میں غربت و جہالت بڑھ رہی ہے؟

چندمخلص مسلمان اپنے جسموں پر بغیر کیمیکل استعمال کئے دنیا کے سامنے دین اسلام کی سچائی ثابت کرنے کیلئے جلتی ہوئی آگ میں جانے کیلئے تیار ہیں۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کا کوئی بھی غیر مسلم مذہبی پیشوا ء ایسا نہیں ہوگا جواپنے مذہب کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے اپنے جسم پر بغیرکیمیکل استعمال کئے ان مخلص مسلمانوں کے ساتھ جلتی ہوئی آگ میں جاسکے۔

اس طریقے سے ہم دنیا کے تمام باطل مذاہب کو اللہ کے حکم سے شکست دینگے اور دین اسلام تمام ادیان پر غالب آجائیگا۔

اس وقت یہ طریقہ اختیار کرنا بہت اہم اورضروری ہے کیونکہ دنیا میں ایک ہی وقت میں بہت سے مذاہب کی موجودگی انسانوں کو مسلسل تباہی اور ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہی ہے۔

اس لئے میں تمام دولت مند اور مخلص مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس اہم مقصد کیلئے ہماری مدد کریں۔مزید تفصیلات کیلئے ہماری ویب سائٹ کا گہرائی سے مطالعہ کیجئے۔

وہی (اللہ)ہے جس نے اپنے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجاتاکہ اس کو ہردین (والے)پر غالب کردے اگرچہ مشرکین کوبرا لگے۔
سورہ توبہ، سورہ نمبر 9،آیت نمبر33


وہی (اللہ)ہے جس نے اپنے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کو ہدایت اور دین حق عطا فرماکر بھیجاتاکہ اسے تمام ادیان پر غالب کردے،اوراللہ ہی گواہ کافی ہے۔
سورہ فتح ، سورہ نمبر 48،آیت نمبر 28

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...