Books

دین اسلام غالب کرنا علمائے کرام کی ذمہ داری ہے

قرآنی آیات اور حدیث کی روشنی میں تمام علمائے کرام کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ حالات میں دین اسلام کو غالب کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں یا خودجدو جہد کریں۔ اس کیلئے ہم نے اللہ کے فضل اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض نظر سے دین اسلام کی سچائی، قرآن کریم کی سچائی اورحضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کی سچائی پرقدرتی، غیرجانبداراور ناقابل شکست دلائل تحقیق کرکے تیار کئے ہیں۔ ہم ان دلائل کو الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعے دنیا کے تقریباً پانچ ارب کافروں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ دین حق کی تلاش میں بھٹکتے ہوئے یاسچے مذہب سے بے خبر غیرمسلموں کودین اسلام میں داخل ہونے کی توفیق مل سکے اور دین اسلام غالب ہوسکے۔ 


قرآن اور شیطان

اس کتاب سے غرض تالیف یہی ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو باخبر کردوں کہ شیطان ہمارا دشمن ہے، اس کے بہت سے پینترے اور چالیں ہیں جن سے محتاط رہنا ضروری ہے تاکہ ہم دنیا میں بھی تمام آفات  و بلیات اور گمراہیوں سے بچ سکیں اور آخرت میں بھی کامیابی و کامرانی نصیب ہو۔

احادیث اور شیطان

غرض تالیف میری اس کتاب "احادیث اور شیطان" اور اس سے پہلے والی کتاب "قرآن اور شیطان" سے صرف اور صرف یہ ہے کہ مذہب اسلام میں شیطان کا جو صحیح تصور ہے محض قرآن و حدیث کی روشنی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مسلم و غیرمسلم امتی کے سامنے آجائے تاکہ شیطان کے بارے میں اگر کوئی جاننا چاہتا ہو تو آسانی سے بلاشک و شبہ جان سکے اور اگر کسی کو میری ترجمہ و تشریح سے انشراح صدر نہ ہو تو کوئی حرج کی بات نہیں کیونکہ اس کے سامنے قرآن و حدیث سے اتنا مواد ہوگا کہ وہ دوسرے علماء کرام سے ان مواد کا ترجمہ و تشریح اور دیگر معلومات باآسانی لے سکے گا۔ کیونکہ میں بھی خطا کا پتلا ہوں اور حرف آخر نہیں ہوں۔ ضروری نہیں کہ جن احادیث کا جو مفہوم میں نے سمجھا وہی حق اور سچ ہو۔ لیکن آیات قرآن اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی جگہ حق اور سچ ہیں۔ ان شاء اللہ جو کوئی بھی صرف میری دونوں کتابوں کی صرف عربی عبارتوں کو ہی مان لے تو میرا مقصد پورا ہوجائے گا کہ شیطان مردود سے متعلق الحمدللہ اتنی آیات اور احادیث ہیں کہ کوئی مائی کا لال اس کا انکار نہیں کرسکتا اور اس طرح انشاءاللہ شیطان کی شیطنیت اور اس کا مکروفریب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی پر عیاں ہوکر رہے گا۔


اسلام اور جادو

جب آپ میری پہلی تالیف "ْقرآن اور شیطان" دوسری تالیف "احادیث اور شیطان" کا مقدمہ غور و خوض سے پڑھیں گے تو آپ کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ ان کتابوں سے میری غرض تالیف کیا ہے؟ لہذا اس تیسری تالیف "اسلام اور جادو" سے میری غرض اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ حق بات پورے دلائل کے ساتھ ثابت ہوجائے اور باطل ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے۔ اور مسلم امہ اپنا یہ شعار بنائے کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہر بات کو اسلام کے آئینے میں دیکھیں تاکہ حق و باطل کا خط امتیاز باقی رہے اور بے سند باتوں کو سننے اور اس پر عمل کرنے یا اس کو نظریہ بنانے کی جو ہمارے معاشرے میں بری عادت ہے اس کا دروازہ بند ہوجائے۔

غلبہ اسلام

غلبہ اسلام کے حوالے سے مولانا ابرار عالم صاحب کے لکھے ہوئے مضامین کا مجموعہ آن لائن پی ڈی ایف فارمیٹ میں مفت ڈاون لوڈ کریں۔  


Life After Death: Fresh Dead Bodies

اسلامی جمہوریہ ملک پاکستان سے عالمی روحانی ڈاکٹر مولانا ابرار عالم اور لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد کے تحقیقی کام پر مبنی اس کتاب میں دین اسلام کی سچائی پر شہدائے اسلام کی تروتازہ لاشوں کے ایسے واقعات ثبوت و شواہد کے ساتھ موجود ہیں جنہیں اللہ تعالی نے اپنی قدرت اور طاقت اور حکم سے ان کی قبروں کے اندر تازہ خون سمیت تروتازہ حالت میں محفوظ رکھا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اس کتاب میں میڈیا رپورٹس بھی شامل ہیں اور کراس چیک کرنے کے لیے ریفرینس وغیرہ شامل کردیے گئے ہیں اللہ کے فضل سے۔

اللہ کائنات کا مقدس غالب خدا ہے۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کتاب کو پی ڈی ایف میں اس سے پہلے کبھی شامل نہ کیا گیا لہذا یہ اس صدی کی ایک نایاب کتاب ہے۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...