Sunday, July 27, 2014

دنیا سے تمام مذاہب کو ختم کرنے کا منصوبہ

اگر خدا صرف ایک ہی ہے توہم سب مختلف کیوں ہیں؟ مثلاً مسلمان، ہندو، عیسائی،یہودی وغیرہ۔اور اگر بہت سارے خدا ہیں تو کائنات اور اسکے نظام میں انکی شراکت داری نظر کیوں نہیں آتی؟ آخر حقیقی طور پر سچا خدا کون ہے؟کیا ہندوؤں کا خدا یا یہودیوں کا خدا یا عیسائیوں کا خدا یا مسلمانوں کا خدا یا پھر کسی اور مذہب کا خدا؟ ہم سات ارب انسان کیوں ایک حقیقی خدا کے بارے میں تحقیق نہیں کرسکے؟

فطرت یعنی سورج، چاند،ستارے،آگ، سمندر،زمین، ہوا وغیرہ کیوں صرف دین اسلام کے خدا کی فرمانبرداری کرتے ہیں؟ فطرت کیوں دوسرے خداؤں کے حکم کی پابندی نہیں کرتی؟ کیا کوئی غیر مسلم یہ ثابت کرسکتا ہے کہ فطرت اسکے خدا کے حکم کو مانتی ہے؟ کیوں ہم جھوٹے خداؤں کی خاطر آپس میں لڑتے جارہے ہیں؟ کیوں ہم ابھی تک اندھیرے میں ہیں؟ کیا نا م ہے اس سچے خدا کا جس نے اس کائنات کو بنایا ہے؟

لہذا ہمیں کس نے مذاہب میں تقسیم کیا؟ کیا وہ شیطان ہے یا تمام مذاہب کے مذہبی پیشواہیں؟ کیوں ہم اس مذاہب کی جنگ کو ہمیشہ کیلئے جاری رکھنا چاہتے ہیں اور کیوں ان مذہبی جنگوں کو ہمیشہ کیلئے ختم نہیں کرنا چاہتے؟

دنیا میں ایک ہی وقت میں بہت سے مذاہب کی موجودگی ہی جنگ کی اصل بنیاد ہے۔جنگوں کی وجہ سے ہی لاکھوں معصوم مرد،عورتیں اور بچے مارے جارہے ہیں نیزجنگیں ہی غربت کا سبب ہیں اور غربت ہی کی وجہ سے جہالت، جرائم ، بیماریاں او ر اموات ہیں۔

لہذا میں نے آخرکاردنیا سے دین اسلا م کے علاوہ تمام مذاہب کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ اسلام صرف ایک خدا کی تعلیم دیتا ہے اوردیگر تمام مذاہب اور مذہبی پیشواؤں کی عزت کرنا سکھاتا ہے۔جبکہ دیگر تمام مذ اہب اسلام کی کتاب قرآن پر یقین نہیں رکھتے،اسلام کے عقائد پر یقین نہیں رکھتے اور اسلام کے تمام پیغمبروں اورخصوصاًحضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر یقین نہیں رکھتے ۔

دیکھئے ہم کس طرح دنیا سے تمام مذاہب ختم کرسکتے ہیں:

بہت آسان ہے۔ ہم کچھ شہید مسلمانوں کے جسم زمین کے اوپررکھ دیں گے جوبغیر کوئی کیمیکل استعمال ہوئے تروتازہ حالت میں ہونگے۔ شہیدوں کے جسم میں خون بھی تازہ رہتا ہے۔لہذا یہ دین اسلام کی سچائی پرغیر جانبدار، فطری،دیکھا جانے والااورناقابل انکار ثبوت ہوگا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے اب تک دنیا میں پانچ ارب غیر مسلموں میں سے کسی ایک کی لاش بھی بغیر کیمیکل استعمال ہوئے تروتازہ حالت میں موجود نہیں (اورقیامت تک نہیں ہوگی)تازہ خون تو بہت دور کی بات ہے۔ لہذا یہ غیر جانبدار، فطری اور ناقابل شکست ثبوت ہوگاکہ غیرمسلموں کی سوچیں، خیالات، عقائد، کتابیں اور طرز زندگیاں منسوخ، ناکمال اور غلط ہیں۔

تب غیر مسلم (اللہ کے حکم سے )دین اسلام میں داخل ہونا شروع ہوجائیں گے اور اپنے مذاہب کو چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ دین اسلام کی سچائی اور طاقت کو اپنی آنکھوں سے بغیر کیمیکل استعمال شدہ تروتازہ لاشوں کی صورت میں دیکھ لیں گے ۔

میں نے یہ منصوبہ اس لئے بنایا ہے کہ جنگوں کی اصل وجہ دنیا میں ایک ہی وقت میں بہت سے ادیان و مذاہب کی موجودگی ہے اور جنگوں کی وجہ ہی سے غربت اور جہالت ہے نیزلاکھوں مردوں،عورتوں اور بچوں کی تباہی ہورہی ہے۔

اگر دنیا میں صرف ایک ہی سچا مذہب رہتا تو مندرجہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اوریہ دنیا جنت نما بن جاتی جبکہ موجودہ وقت میں یہ جہنم جیسی بنی ہوئی ہے۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...