Sunday, May 24, 2015

خالق کائنات یعنی اللہ تعالی کے نزدیک قابل قبول دین صرف اسلام ہے

جس ذات نے اس کائنات کو تخلیق کیا ہے ہم اسے عربی زبان میں ِ ’’اللہ‘‘ انگریزی میں’’God ‘‘ اور فارسی میں ’’خدا ‘‘کہتے ہیں ۔ اسے دیگر۹۹ ناموں سے بھی پکاراجاتا ہے ۔ قرآن کریم اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے جو آخری نبی محمد ﷺ پر تھوڑا تھوڑا کرکے تقریبا ۲۳ سال میں مشہور فرشتہ حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعہ اُتاری گئی تھی ۔قرآن کریم کے مطابق اللہ تعالی کے نزدیک مکمل اور قابل قبول مذہب صرف دین اسلام ہے اور باقی تمام ادیان و مذاہب نا مکمل منسوخ یا باطل ہیں ۔

قرآن کریم کی سورہ نمبر ۳ آیت نمبر ۱۹ میں ہے کہ بیشک اللہ تعالی کے نزدیک مقبول دین صرف اسلام ہے۔ سورہ نمبر ۵ آیت نمبر۳میں اللہ تعالی فرماتاہے کہ آج میں نے دین اسلام کو مکمل کردیا اور میں دین اسلام سے راضی ہو گیا۔سورہ نمبر ۱۸ آیت نمبر ۱۰۷ تا ۱۰۸ میں ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اور اچھے اعمال کئے و ہ لوگ جنت میں جائیں گے۔

قارئین گرامی! اوپر آپ نے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں جانا کہ قرآن کریم انکے بارے میں کیا کہتا ہے ؟ ا ب آئیے جانتے ہیں کہ قرآن کریم غیر اسلام اور غیرمسلموں کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

سورہ نمبر ۳ آیت نمبر ۸۵ میں ہے کہ دین اسلام کے سوا تمام ادیان و مذاہب اللہ تعالی کے نزدیک نا قابل قبول ہیں اور انکے ماننے والے آخرت میں نقصان اٹھانے والوں (جہنمی)میں سے ہوں گے ۔سورہ نمبر ۲آیت نمبر ۲۱۷ میں ہے کہ جو غیر مسلم کفر کی حالت میں مر جاتے ہیں ان کی تمام نیکیاں دنیا اور آخرت میں ضائع ہو جاتی ہیں ۔سورہ نمبر ۲ آیت نمبر ۱۶۱ تا ۱۶۲ میں ہے کہ جو غیر مسلم کفر کی حالت میں مر جاتے ہیں ان پر اللہ تعالی، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہوتی ہے اوریہ لوگ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے اور انکے عذاب میں کمی نہیں کی جائیگی اور نہ ہی انکو مہلت دی جائیگی ۔

قارئین گرامی ! مذکورہ آیات سے واضح طور پر آپ نے کفر کے بطلان اور کفر پہ مرنے کے بعد کافروں کے جہنم میں ہمیشہ کے طور پر دخول کو جان لیا لیکن اگر کوئی قرآن کریم ہی کو کلام الہی نہ مانے تواس کے سامنے مذکورہ تمام آیات کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی ۔لہذا میں اللہ تعالی کے فضل و کرم اور اسکی توفیق سے ایسے غیرمسلموں کے لئے یہان صرف دو ایسے دلا ئل بیان کر دیتا ہوں جو مکمل طورپرغیر جانبدار، قدرتی ، ناقابل شکست اور قابل ادراک واحساس ہیں نیز دین اسلام کی سچائی اور غیر اسلام کے باطل ہونے پربالکل واضح ثبوت ہیں ۔

۱) پہلی دلیل یہ ہے کہ میڈیکل سائنس کے مطابق کسی بھی لاش میں تازہ خون موجود نہیں رہ سکتا مگر میری تحقیق کے مطابق لاکھو ں کی تعداد میں شہداء اسلام کی لاشیں قبروں میں صدیوں اور سالوں سے سڑنے گلنے سے محفوظ ہیں اور ان میں تازہ خون بھی موجود ہے لہذا ثا بت ہوا کہ یہ اللہ تعالی کی جانب سے ایک ایسا معجزہ ہے جو کسی بھی مذہب میں نہیں پایا جاتا کیوں کہ اللہ تعالی نے صرف شہداء اسلام کے بارے میں سورہ نمبر ۲ آیت نمبر۱۵۴ اور سورہ نمبر ۳ آیت نمبر ۱۶۹ تا ۱۷۱ میں کہا ہے کہ وہ باطنی طور پر زندہ ہیں ، اپنے رب کے پاس ہیں اور انکو باطنی طور پر کھانا پینا دیا جاتا ہے ۔ لہذا شہداء اسلام کی لاشوں کے اندر صدیوں اور سالوں سے تازہ خون کا پایا جانا اسی زندگی کی ایک علامت ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ واقعی قرآن کریم خالق کائنات یعنی اللہ تعالی کی کتاب ہے اور دین اسلام واقعی ایک سچا مذہب ہے ۔جبکہ دوسری جانب کسی ایک بھی غیر مسلم کی لاش ایسی نہیں ہے جسمیں تازہ خون موجود ہو کیوں کہ مرنے کے فوراًبعد انکاخون پانی بن جاتا ہے ۔اسکی وجہ یہ ہے کہ کفر کی حالت میں مرنے کی وجہ سے انکی ساری نیکیاں ضائع ہو جاتی ہیں جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں اور ان کے لئے دردناک عذاب شروع ہو جاتا ہے جیسا کہ سورہ نمبر ۳ آیت نمبر ۹۱ میں ہے اور یہ بات سمجھ میں بھی آتی ہے کہ جس کے پاس کوئی نیکی نہ ہو اور عذاب میں بھی مبتلا ہو بھلا اس کے اندر اتنی روحانی طاقت کیسے ہوگی کہ اسکی لاش سڑنے گلنے سے محفوظ رہ سکے یا اسکے اندر تازہ خون موجود رہ سکے؟ لہذا اس دلیل سے بھی ثابت ہوا کہ دین اسلام کے سوا تمام ادیان و مذاہب نامکمل، منسوخ یا باطل ہیں۔

اگر کوئی میری مذکورہ تحقیق کو نہیں مانتا تو کچھ شہید مسلمانوں کی لاشیں اور کچھ غیرمسلموں کی لاشیں صرف چند ماہ کے لئے زمین کے اوپر بغیر کسی کیمیکل استعمال کیئے رکھ دیں آپ دیکھیں گے کہ شہداء اسلام کی لاشیں بدبودار ہونے یا سڑنے گلنے سے محفوظ ہیں اور غیر مسلموں کی لاشیں بدبودار ہیں یا سڑنے لگی ہیں ۔ چنانچہ میں مکمل یقین سے کہتا ہوں کہ اگر صرف چند شہداء اسلام کی لاشیں زمین پر ہمیشہ کیلئے رکھ دی جائیں تو دین اسلام کے سوا تمام مذاہب خود بخود آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے کیوں کہ جب غیرمسلم ان تروتازہ لاشوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کراور اپنے ہاتھوں سے چھوکرغور کریں گے تو دین اسلام میں داخل ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے اس لئے کہ انہیں کبھی بھی کسی بھی غیرمسلم کی لاش ترو تازہ حالت میں کہ اس میں تازہ خون بھی موجود ہو مل ہی نہیں سکتی ۔ بہرحال پھربھی اگر کوئی غیرمسلم قیامت تک کبھی بھی کسی بھی عدالت میں یہ ثابت کردے کہ شہید مسلمانوں کی لاشوں میں تازہ خون موجود نہیں رہتا یا غیرمسلموں کی لاشوں میں چند گھنٹے کےَ لئے بھی تازہ خون موجود رہتا ہے تو میں اسکو دس لاکھ روپے بطورانعام دوں گا اور دین اسلام چھوڑ دوں گا اور اسکا مذہب قبول کرلوں گامگر میرا دعوی ہے کہ کوئی بھی غیرمسلم کبھی بھی ایسا نہیں کر پائیگا۔

۲) دوسری دلیل یہ ہے کہ اگر چند مسلم اور چند غیرمسلم اپنے اپنے دین ومذہب کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے اپنے جسم پر کوئی کیمیکل استعمال کئے بغیرآگ میں داخل ہوں تو میرا دعوی ہے کہ کوئی بھی غیر مسلم اس میں جلنے سے محفوظ نہیں رہ پائیگا جبکہ کوئی نہ کوئی مسلمان ضرور اللہ تعالی کے حکم سے آگ میں جلنے سے محفوظ رہ جائیگا کیوں کہ قرآن کریم سورہ نمبر ۲۱ آیت نمبر۶۹ میں ہے کہ اسلام کے مشہور پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے حکم سے آگ میں نہیں جلے تھے۔ اسی طرح حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ (جنکا مزار اجمیر شریف انڈیا میں ہے) اور انکے روحانی استادحضرت خواجہ عثمان ہارونی ؒ بھی آگ میں نہیں جلے تھے تفصیل کیلئے دیکھئے روزنامہ امت کراچی پاکستان مؤرخہ۶ اور ۹ جنوری ۲۰۱۲ء ۔ لہذا اگر کوئی غیر مسلم میرے اس دعوی کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہے تو ایسا کر کے دیکھ لے مگر میرا دعوی ہے کہ کوئی بھی غیرمسلم کبھی بھی اس ٹیسٹ کے لئے تیار نہیں ہوگا کیوں کہ انہیں یقین ہے کہ وہ آگ میں جل جائیں گے اور حقیقت میں دین اسلام ہی سچا دین و مذہب ہے مگر وہ حسد، عداوت، بغاوت، ذاتی مفادات ، معاشرتی خوف یا دیگر معاشرتی رکاوٹوں کی وجہ سے اسے قبول نہیں کرتے ۔

بہر حال دین اسلام کی سچائی اور دیگر ادیان و مذاہب کے باطل ہونے پر اس سے بڑھ کر کوئی غیر جانبدار، واضح اور اطمینان بخش دلائل نہیں ہوسکتے ۔ اس لئے میں دنیا کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ اللہ کے و اسطے پورے اسلام پر عمل کریں اور ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے اسلام کی بدنامی ہو اور غیر مسلم آپ کو دیکھ کر اسلام میں داخل ہونے سے رک جائے کیوں کہ جب اسلام کے ماننے والے ہی اسلام پر عمل نہیں کریں گے اور اسکا احترام نہیں کریں گے تو دوسرے کیوں کر اس کو قبول کریں گے؟ نیز میں دنیا کے تمام غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ وہ جتنا جلد ہو سکے دین اسلام میں داخل ہو جائیں تاکہ ا سلام پر مرنے کی وجہ سے جنت میں جانے اور جہنم سے بچنے کے قابل ہو سکیں۔شہداء اسلام کی لاشوں کے محفوظ ہو نے کے ثبوت و شواہد اور واقعات کے لئے ہماری ویب سائٹ کا مطالعہ کریں ۔
www.RightfulReligion.com

میں مذکورہ تحقیق کودنیا کی تمام مشہور زبانوں میں دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچانا چاہتا ہوں لہذا کوئی مسلم یا غیرمسلم بھائی یا بہن خود ایسا کرنا چاہتا ہے تو اسکو میری طرف سے مکمل اجازت ہے ۔لیکن اگر وہ اس بارے میں مجھ پر اعتماد کرتا ہے اور مجھ سے یہ کام لینا چاہتا ہے تو میں اس کے لئے بھی تیار ہوں اور میں اللہ تعالی کو حاضر و ناظر جان کر حلف اٹھاتاہوں کہ اس کی رقم ذاتی ضروریات میں استعمال نہیں کروں گا۔

موبائل نمبرز:00923062045286 ,00923149943699

بینک اکاؤنٹ:01-1772727-01 اسٹینڈرڈچارٹرڈبینک نارتھ کراچی برانچ، کراچی، پاکستان

ایک اعلان : انسانی خدمت کے طور پر اعلان کرتا ہوں کہ مسلم و غیرمسلم دونوں مندرجہ بالا نمبرز پر فی سبیل اللہ ہر قسم کی جسمانی بیماری جیسے کینسر و فالج وغیرہ اور جادو، شیطان ، نظربد وغیرہ کے روحانی علاج کے لئے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...