Monday, May 26, 2014

سچے مذہب کو تلاش کرنے کے تین زبردست طریقے

اس وقت پوری دنیا میں بہت سے مذاہب ہیں اور یہ جانا ناممکن ہوگیا ہے کہ کونسا مذہب سو فیصد سچا ہے۔ایک ہی وقت میں بہت سے مذاہب کے موجود ہونے کی وجہ سے ہم سب انسان ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں ، دشمنی رکھتے ہیں اورجنگیں کرتے ہیں ۔ان جنگوں پر کھربوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں اور انسانوں کو بے دردی سے قتل کرتے ہیں، عورتوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کرتے ہیں۔انہی جنگی خرچوں کی وجہ سے پیسہ کم ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے دنیا میں غربت ، جہالت ، جرائم اور بیماریاں ہیں۔اگر دنیا میں صرف ایک ہی مذہب رہتا تویہ دنیا جنت کی طرح ہوتی جبکہ ابھی جہنم نما بنی ہوئی ہے۔

اس لئے ہم سات ارب انسان ملکر ایک سچے مذہب کو تلاش کریں اورباقی غلط مذاہب کو چھوڑ دیں کیونکہ اسی میں ہم سب انسانوں کی بھلائی ہے ۔ سچا مذہب ہی مرنے کے بعد کام آئے گا۔ غلط مذہب ہمارا ماںیا باپ نہیں کہ ہم اسکا ساتھ دیں اور اس کی وجہ سے ہم سب مرجائیں۔ اگر ساری دنیا کا مذہب ایک نہیں بنایا گیا تو پھر قیامت آسکتی ہے اور ہم میں سے کوئی نہیں بچے گا کیونکہ دنیا میں اس وقت   دس ہزار سے زائد نیوکلیئربم موجود ہیں جو پوری دنیا کو تباہ و برباد کرسکتے ہیں۔

اس لئے میرے پاس سچے مذہب کو تلاش کرنے کیلئے تین زبردست اور ناقابل شکست طریقے ہیں۔

سچے مذہب کو تلاش کرنے کیلئے پہلا طریقہ یہ ہے کہ ہم ایک بڑے میدان میں لکڑیاں جمع کرکے آگ لگائیں گے۔ اس میدان میں ہر مذہب سے کم از کم ایک ایک پیروکا ر اپنے جسم پر بغیر کیمیکل استعمال کئے داخل ہونگے۔ اس آگ میں جو جلنے سے محفوظ رہے گا اسی کا خدا سچا ہوگا اور اسی کا مذہب سچا مانا جائے گا۔جو جل جائے گا اس کا مذہب غلط ثابت ہوجائے گا۔

سچے مذہب کو تلاش کرنے کیلئے دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے دنیا کے ہر مذہب میں سے دس ماہر مذہبی پیشوا لے کر سب سے کہاجائے کہ اپنے اپنے مذہب کی سچا ئی پرصرف قدرتی،غیر جانبدار، ناقابل شکست اور قابل مشاہدہ ثبوت عالمی میڈیا کے سامنے دس ججوں کے سامنے پیش کرو۔جو یہ ثبوت لائے گا اسی کا مذہب سچا اور باقی کا غلط سمجھا جائے گا۔ 

سچے مذہب کو تلاش کرنے کیلئے تیسرا طریقہ یہ ہے کہ ہر مذہب کے ماننے والوں میں سے اس مذہب کا جو بھی با عمل پیروکارمر جائے اس کی لاش کو بغیر کیمیکل استعمال کئے زمین کے اوپر چھوڑ دیا جائے۔جس کی لاش سڑنے لگے اس کا مذہب جھوٹا اور جسکی لاش تروتازہ رہے اس کا مذہب سچا مانا جائے گا۔ 

کیا مسلمان، ہندو، عیسائی، یہودی، بدھست، سکھ وغیرہ کوسچے مذہب کی تلاش کیلئے مندرجہ بالا طریقے منظور ہیں؟

اگر مندرجہ بالا کسی بھی طریقے پرکسی مذہب کا پیروکار راضی نہیں ہوتا تو اسکا مطلب ہے کہ اس کا مذہب جھوٹا ہے اور وہ اپنے مذہب کو سچا ثابت نہیں کرسکتا۔لہذا اس مذہب سے وابستہ لوگوں کو چاہئے کہ ایسے مذہب کو جتنا جلدی ہوسکے چھوڑ دیں۔

کیا دنیا میں کوئی اچھا اور سچا انسان موجود ہے جو مجھے ایک بڑا میدان ٹنوں من لکڑیوں کے ساتھ انتظام کروادے تاکہ میں سات ارب انسانوں کیلئے سچا مذہب تلاش کروں اور انسانوں کی دشمنی کے ذمہ دار تمام غلط مذاہب کو ہمیشہ کیلئے ختم کردوں؟

اگر آپ ہی وہ انسان ہیں تو برائے مہربانی مجھ سے رابطہ کیجئے تاکہ ہم سات ارب انسانوں کو غلط مذاہب،جنگ، غربت اور جہالت سے نجات دلا سکیں ،ہم سب ایٹمی تباہی سے بچ سکیں اور اس دنیا کو جنت نما اور پر امن بنا سکیں۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...