Wednesday, September 25, 2013

لالک جان شہید کی تروتازہ لاش

 باوثوق ذرائع سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ ہندوستان و پاکستان کے درمیان کارگل میں جو جنگ ہوئی تھی اس میں پاکستان کے لالک جان رحمتہ اللہ علیہ شہید ہوگئے تھے۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے ان کے بھائی سے انٹرویو کو ایک پروگرام میں نشر کیا تھا جس کا خلاصہ بقول ان کے بھائی یہ ہے کہ لالک جان رحمتہ اللہ علیہ نے یہ وصیت کر رکھی تھی کہ مجھے فلاں قبرستان میں دفن کیا جائے۔

چناچہ ان کی وصیت کے مطابق 6ماہ بعد جب ان کی قبر کھولی گئی تاکہ ان کو دوسری جگہ دفنایا جائے تو ان کا جسم بالکل صحیح و سالم اور ترو تازہ حالت میں محفوظ پایا گیا۔نیز جو گلاب کی پتیاں ان پر چھڑکی گئی تھیں وہ پتیاں تک بالکل ترو تازہ تھیں اور کفن بھی بوسیدہ نہیں ہوا تھا۔ حتی کہ ان کے چہرے پرڈاڑھی بھی نکل آئی تھی حالانکہ شہادت سے پہلے انکی ڈاڑھی نہیں تھی۔قارئین 

گرامی!یہ وہ سچا واقعہ ہے جس کی تصدیق آپ پی ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن سے باآسانی کرسکتے ہیں۔جہاں تک ڈاڑھی نکل آنے کی بات ہے تو میری سمجھ کے مطابق اس کی توجیح یہ ہے کہ قبر میں ایک عام آدمی یا ان پڑھ مسلمان سے بھی عربی زبان میں سوال کیا جائے گا حالانکہ عام آدمی عربی زبان نہیں جانتا۔ نیز اگر اسکے اعمال صالح ہونگے تو وہ عربی زبان میں جواب دے گا نیز اگر اسکے اعمال فاسق و فاجرہونے کے سبب برے ہوں گے تو منکر نکیر کے سوالوں کے جواب نفی میں دے گا کہ اسے معلوم نہیں۔

اسی طرح کرامتاً ڈاڑھی والی بات بھی ممکن ہے کیونکہ شہیدجب میدانِ جنگ میں اترتاہے تو اپنی جان کو اللہ کے حوالے کردیتا ہے تو اسکے بدلے میں اللہ اسے جنت دے دیتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ڈاڑھی رکھنے کی سنت تو وہ پوری نہ کرسکے لیکن شہادت چونکہ بہت بڑا عمل ہے لہذا اس کی وجہ سے شہید کو اللہ تعالیٰ سنت پر عمل کرنے والے کا درجہ بھی دے دیتا ہو اور اس بنا پر جب ان کو وہ مقام مل گیا تو انکی ڈاڑھی بھی نکل آئی ہو۔ 

بہرحال یہ باتیں میری طرف سے ایک قیاس ہے ورنہ اس کی توجیح میری نظر سے نہیں گزری۔ شہید جنتی ہوتا ہے اور جنتی کی ہر خواہش پوری کی جاتی ہے لہذا ممکن ہے کہ لالک جان شہید رحمتہ اللہ علیہ کواپنی زندگی میں ڈاڑھی رکھنے کی خواہش ہو لیکن کسی وجہ سے نہ رکھ سکے ہوں تو اللہ تعالیٰ نے انکی یہ خواہش ان کی شہادت کے بعد پوری کردی ہو۔ یہ کوئی ناممکن بات نہیں کیونکہ جنتی کا جسم لمبائی اور چوڑائی میں بہت بڑھ جاتا ہے یعنی جسمانی طور پر تبدیلی آتی ہے تو ڈاڑھی آنا بھی ایک تبدیلی ہی ہے ۔تروتازہ لاشیں

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کی حکومت غیرمسلموں کی ہے اور پاکستان کی حکومت مسلمانوں کی ہے چاہے جیسی بھی ہولیکن کفر کے مقابلے میں تو بدرجہا بہتر ہے۔ اسی بنا پر لالک جان رحمتہ اللہ علیہ چونکہ اسلامی حکومت کی طرف سے جنگ میں شریک ہوئے تھے اور مقصد دین اسلام اور اس کے ماننے والوں کی مدد و نصرت تھی لہذا اللہ تعالیٰ نے ان کی نیت کے صحیح ہونے کی بنا پر ان کو شہادت کا مقام دے دیا اور ان کا جسم بھی محفوظ و سالم رہا۔ ان کے علاوہ اس جنگ میں دوسرے شہداء کے جسم بھی محفوظ ہوں گے لیکن چونکہ ان کے واقعات عوام کے سامنے رونما نہ ہوسکے اس لئے ہمیں ان لوگوں کے جسموں کے محفوظ ہونے کے بارے میں مشاہداتی علم نہیں۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...