Monday, August 5, 2013

کسی مذہب کی سچائی ثابت کرنے کیلئے کیااس سے آگے بھی کوئی حد ہے؟

 ہمارے نزدیک کسی بھی مذہب کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے اس سے آگے کوئی حد نہیں ہے کیونکہ آگ ایک فطرت ہے اور غیر جانبدار ہے ۔اس سے بہتر کوئی جج نہیں ہوسکتا۔ لہذا جب کوئی انسان آگ میں جانے کے باوجود نہ جلے تو اس کا مطلب بالکل واضح ہے کہ اس انسان کا عقیدہ و عمل درست ہے او ر یہ کہ جس مذہب کی وہ پیروی کر رہا ہے خالق کائنات اسی مذہب سے خوش اور راضی ہے کیونکہ یہ آسان بات نہیں ہے کہ کوئی انسان اپنے مذہب کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے بیوی بچو ں کو چھوڑ کردنیا اور اسکی لذتوں کو ترک کرکے محض رضائے الٰہی کیلئے دوسرے انسانوں کو صحیح راستے پر لانے کیلئے بغیر کسی مفاد کے آگ میں جانے کیلئے تیار ہوجائے۔ مجھے یقین کامل ہے کہ کوئی بھی غیر مسلم یاجھوٹا مسلمان یعنی قادیانی وغیرہ ایسا قدم نہیں اٹھا سکتا کیونکہ جتنے بھی غیر مسلم ہیں انکا اللہ سے رابطہ درست نہیں ہے۔ اسی لئے انہیں یقین ہی نہیں ہے کہ آگ میں جانے کے بعد اللہ انہیں بچا لے گا۔بلکہ میں تو یہاں تک کہوں گا کہ انہیں اپنے آگ میں جاکر جلنے سے بچنے پرایک فیصد بھی یقین نہیں ہے ۔

لہذاجس طرح ہم اپنے مذہب اسلام کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے اپنے جسم پرکوئی کیمیکل استعمال کئے بغیر دنیا کے میڈیا کے سامنے نارِ نمرود کی طرح بڑی آگ میں جانے کیلئے تیار ہیں اِسی طرح دنیا کے جتنے بھی غیرمسلموں اور جھوٹے مسلمانوںیعنی قادیانی وغیرہ کایہ دعوی ہے کہ انکا مذہب سچا ہے تو وہ بھی اپنے مذہب کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے اپنے جسم پر کوئی کیمیکل استعمال کئے بغیر ہمارے ساتھ آگ میں جانے کیلئے تیار ہوں۔ہمارا مقصدایک انسان کو مسلمان بنانا نہیں ہے بلکہ دنیا کے تمام باطل ادیان و مذاہب کے مذہبی و روحانی پیشواؤں اور پیروکاروں پر دین اسلام کے سچامذہب ہونے کو ثابت کرنا ہے۔

اگر کوئی غیر مسلم آگ میں جانے کیلئے تیا رہوجائے تو مقابلے کیلئے مندرجہ شرائط اور طریقہ کارہوگا:

۱ ) بہت بڑا میدان ہو جس کے ارد گرد آبادی نہ ہو اور لوگوں باآسانی وہاں مقابلہ دیکھنے کیلئے پہنچ سکیں

۲ ) کم سے کم پانچ سو فٹ بلند لکڑیوں کا ڈھیر ہوتاکہ عوام اورپوری دنیا والے باآسانی دیکھ سکیں

۳ ) کم از کم پانچ مسلم اور پانچ غیر مسلم ماہر ڈاکٹر ہوں جو آگ میں جانے والے مسلم اور غیر مسلم کو چیک کرکے تصدیق کرسکیں کہ کوئی کیمیکل استعمال نہیں کیا گیا اور تصدیقی سرٹیفیکیٹ جاری کریں 

مذکورہ شرائط پوری ہوجانے کے بعد تین ماہ کا وقت دیا جائے گا تاکہ ساری دنیا میں مسلم اور غیر مسلم کو اس مقابلے کی تشہیر کی جاسکے۔

نوٹ: ہم مسلمان تو آگ میں جانے کیلئے تیار ہیں۔ کوئی غیر مسلم ہمارے ساتھ جانے کیلئے کیوں تیار نہیں ہوتا؟ کیا آپ کو اپنے خداؤں پراور اپنے عقائد و ایمان پر یقین نہیں؟ جب آپ کو اس دنیا کی آگ سے بچنے کا یقین ہی نہیں ہے تو مرنے کے بعد جہنم کی آگ سے کیسے بچ سکو گے؟ہم کسی غیر مسلم کو یہ نہیں کہتے کہ تم آگ میں جاؤ، ہم نہیں جائیں گے لہذا کسی غیر مسلم کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ یہ کہے کہ وہ آگ میں نہیں جائے گا اور ہم جائیں ۔ ہم تو یہ کہہ رہے ہیں کہ غیر مسلم ہمارے ساتھ آگ میں جائیں تاکہ سچے اور باطل مذہب کا نتیجہ آگ کے ذریعے اللہ کے حکم اور فیصلے سے دنیا کے انسانوں کے سامنے آجائے۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...