Saturday, July 27, 2013

دنیا کے تمام مذاہب اور فرقوں میں اختلافات ختم کرنے کے طریقے

اس وقت دنیا میں سات بڑے ادیان و مذاہب ہیں یعنی اسلام، عیسائیت، ہندومت،یہودیت، بدھ مت، سکھ ازم،پارسی ازم۔ اگر ہمارے قادیانی بھائی بہنوں کوبھی شامل کرلیا جائے تو اس طرح آٹھ ادیان و مذاہب ہوگئے۔ ان آٹھوں مذاہب میں اختلاف ہے۔یہ ماننا ہی پڑے گا کہ اختلاف ہے۔لہذامسلمان،قادیانی، ہندو، عیسائی، یہودی، پارسی، سکھ، بدھسٹ سب الگ الگ مذاہب ہیں۔ کیاآپ مانتے ہیں کہ سب میں اختلاف ہے یا نہیں؟ اگر آپ اس بات کو نہیں مانتے تو پھر آگے مزید پڑھ کر اپناوقت برباد نہ کیجئے ۔

یعنی آپ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اختلاف ہے۔ کس بات پر اختلاف ہے؟ سچا ہونے میں اختلاف ہے کہ خالق کائنات کس مذہب سے خوش اور راضی ہے۔

سچے ہونے پر اختلاف:

جب دو یا دو سے زیادہ افراد میں اختلاف ما ن لیا جائے تو قانون بھی کہتا ہے ، عقل بھی کہتی ہے اور دنیا کا ہر انسان کہتا ہے کہ ایک غیر جانبدار جج ہو جسکی عدالت و انصاف پر ذرا برابر شک نہ ہو۔تاکہ ان دو یا دو سے زیادہ افراد یا اقوام یا مذاہب میں فیصلہ دے سکے کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون۔ یہ ایک ضروری چیز ہے۔ تمام عدالتوں میں ایسا ہی ہوتا ہے، دلائل پیش کئے جاتے ہیں، گواہ پیش کئے جاتے ہیں۔

قدرت کے غیر جانبدار جج:

ہمارے نزدیک جج قدرت ہے۔ نہ انسان سے پوچھا جائے، نہ کتابوں سے پوچھا جائے کیونکہ ان آٹھوں ادیان و مذاہب میں آج تک نہ تو انسانوں کے فیصلوں کو مانا گیا اور نہ کتابوں کے فیصلوں کومانا گیا۔اسی بنا پر آج تک دنیا میں اتنے ادیان و مذہب موجود ہیں ۔آپس میں جنگیں کررہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

ہم نے قدرت میں سے مٹی کو جج منتخب کیا ہے ۔ اگر یہ بھی کافی نہ ہو تودوسرا جج آگ کو بنایا گیا ہے۔کیونکہ یہ دونوں ایسے غیر جانبدارجج ہیں جو کسی بھی صورت میں کسی انسان یا مذہب کے جانبدار نہیں ہوسکتے، نہ رشوت لے سکتے ہیں ، نہ خریدے جاسکتے ہیں اور انکی عدالت کے انصاف پر دنیا کا کوئی انسان شک نہیں کرسکتا۔

پہلے جج مٹی سے جب سچے مذہب کے بارے میں جانا گیا تومعلوم ہوا کہ مٹی نے کروڑوں سچے مسلمانوں کی لاشوں کوصدیوں سے تروتازہ حالت میں محفوظ کیا ہوا ہے کیونکہ ان مسلمانوں کا مذہب ہی سچا ہے جو حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کو آخری نبی مانتے ہیں۔ ہماری تحقیق کے مطابق مٹی نے قادیانی سمیت کسی بھی غیر مسلم اور فاسق و فاجر مسلمان کی لاش کو تروتازہ حالت میں محفوظ نہیں کیا ہے، نہ کرتی ہے، اور نہ قیامت تک کرے گی۔ لہذا جسم انسانی کا مٹی میں صدیوں سے محفوظ و تروتازہ رہنا ایک معجزہ ہے اور ہمارا یقین کامل ہے کہ مٹی میں صدیوں سے لاشوں کا محفوظ رہنا صرف اللہ کے حکم اور اسکی اجازت سے ہوتا ہے کیونکہ اللہ کے علاوہ کسی انسان، فرشتے،جنات یا کسی او ر مخلوق میں یہ طاقت نہیں کہ کسی بھی جسم انسانی کوخون سمیت تروتازہ محفوظ رکھ سکے ۔ لہذا ثابت ہوا کہ وہی دین اسلام سچا مذہب ہے جس کے اندر حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کو آخری نبی کا درجہ دیا گیا ہے نیز دوسرے تمام ادیان و مذاہب یا وہ جھوٹا اسلام جس میں محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کوآخری نبی نہیں مانا گیا یہ سارے مذاہب باطل ہیں۔

ہمارا دوسراجج آگ ہے۔ ہماری تحقیق و ریسرچ کے مطابق ماضی کے اندر ایسے مسلمان آگ میں نہیں جلے جو حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کو آخری نبی مانتے تھے لیکن ہمیں ایسا کوئی واقعہ نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ ماضی میں کوئی غیر مسلم یا ایسے مسلمان جو حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کو آخری نبی نہ مانتے ہوں وہ جلنے سے محفوظ رہے ہوں۔آج بھی الحمداللہ ایسے سچے مسلمان دنیا میں موجود ہیں جو بغیر کیمیکل استعمال کئے صحابہ کرام والے دین اسلام کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے عوام اور میڈیا کے سامنے نار نمرود جیسی آگ میں جانے کیلئے تیار ہیں اگر قادیانی سمیت کوئی بھی غیر مسلم اپنے مذہب کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے آگ میں جانے کیلئے تیار ہے تو ہم سے رابطہ کرے۔

ہمارامقصد ناقابل شکست قدرتی دلائل کی روشنی میں(جیسا کہ آگ اورمٹی کے حوالے سے بات کی گئی ہے) دنیا میں بہت سے ادیان و مذاہب میں سے ایک سچے مذہب کو تلاش کرکے منتخب کرناتھااور وہ ہم نے کرلیا ہے۔وہ سچا مذہب دین اسلام ہے جس میں ختم نبوت کو مانا گیا ہے۔

ہمار ا مقصد یہ ہرگز نہیں ہے کہ ہم بلا وجہ کتابی جھگڑوں اور انسانی عقلوں کے اختلافات میں پڑیں اور وقت کو ضائع کریں۔ اس لئے کہ ہمار ا ماضی میں تجربہ رہا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کہ جو لوگ نہیں ماننا چاہیں گے اور ہٹ دھرمی کریں گے انہیں ہم کسی بھی طرح مطمئن نہیں کرسکتے۔ہم اللہ کے حکم سے صرف انہیں مطمئن کرسکتے ہیں جو غیر جانبدار ہوں اور حق و سچ کے متلاشی ہوں۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے ، آمین۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...