Monday, July 23, 2012

ہم اس دنیا کو جنت نما کیسے بنا سکتے ہیں

میرے قابل محترم مسلمانوں اور غیرمسلم بھائیوں اور بہنوں!میں آپ لوگوں کے سامنے ایک حقیقت بیا ن کرنا چاہتا ہوں۔میری درخواست ہے کہ اسے قبول کریں،اس پر عمل کریں اور اگر آپ کے پاس میرے کام سے بہتر کوئی طریقہ ہے تو مجھے بتائیے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہم تمام انسان مل کراس دنیا کو جنت نما بنا سکتے ہیں ۔ وہ اس طرح کہ دنیا کے تمام مذہبی و روحانی پیشواؤں کو جمع کرکے ان سے سچے مذہب کے بارے میں پوچھا جائے جو خالق کائنات کے نزدیک سچا ہے جس نے اس کائنات کوتخلیق کیا اورصدیوں اور سالوں سے کروڑوں سچے مسلمانوں اور شہیدوں کی نعشوں کو ترو تازہ حالت میں تازہ خون سمیت محفوظ رکھا ہے مگر کسی بھی غیر مسلم کی لاش کو محفوظ نہیں رکھا۔

تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کا اس بات پر اتفاق ہے اور وہ یہ کہتے اور مانتے ہیں کہ تمام مذاہب سچے نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ موجودہ تمام مذاہب میں سے کوئی ایک مذہب یقیناًسچا ہے۔ اس لئے اگر یہ سب مل کر ایک پلیٹ فارم پر میڈیا کے سامنے جمع ہوکرناقابل انکار دلائل سے ایک اورسچے مذہب کو دنیا والوں کے سامنے ثابت کردیں تو تمام انسان یا پھر کم از کم اربوں انسانوں کی ایک بڑی اور بھاری تعداد اس سچے مذہب میں داخل ہوجائے گی اور باقی تمام مذاہب غلط، منسوخ اور باطل ثابت ہوجائیں گے۔

اس طرح دنیا میں صرف ایک ہی سچا مذہب باقی رہ جائے گا اور ہم اس دنیا کو جنت نما بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہم مرنے کے بعد جنت میں بھی جاسکیں گے کیونکہ ہم ایک سچے مذہب کے پیروکار ہوں گے۔

مجھے امید ہے کہ مخلص لوگ اس خصوصی کام میں میری مدد کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...