Tuesday, August 14, 2012

دنیا کے تمام ادیان و مذاہب کی جانچ پڑتال

(دنیا کے تمام انسانوں ، ایک اہم اعلان سنو!)

دنیا میں اس وقت سات مشہورادیان و مذاہب ہیں یعنی اسلام، عیسائیت، یہودیت، ہندومت، بدھ مت، سکھ ازم اور پارسی ازم۔ ان تمام ادیان و مذاہب کے پیرکاروں کا دعوی ہے کہ یہ سارے ادیان و مذاہب بیک وقت سچے نہیں بلکہ ان ساتوں میں سے کوئی ایک ہی سچا ہے مگر ان میں سے ہر مذہب کے پیروکار کا یہ بھی دعوی ہے کہ صرف ہمارا مذہب ہی سچا ہے اور دوسرا کوئی نہیں۔ اس لئے ان ادیا ن و مذاہب کو چیک کرنے کیلئے کہ حقیقت میں ان ساتوں میں سے کون سا مذہب سچا ہے ،آگِ نمرود کی طرح ایک بہت بڑے میدان میں آگ روشن کی جائے گی تاکہ ان مذاہب کے پیروکارکوئی کیمیکل استعمال کئے بغیر اس آگ میں داخل ہوکراپنے مذہب کی سچائی کو ثابت کریں۔جس مذہب کا ایک بھی پیروکار اس آگ میں جلنے سے محفوظ رہے گااس مذہب کو سچا سمجھا جائے گا اور جس مذہب کا پیروکار آگ میں جلنے سے محفوظ نہیں رہے گا یا آگ میں داخل ہونے سے انکار کردے گا اس مذہب کو منسوخ سمجھا جائے گا۔ اس لئے کہ یہ ایک ایسی خرق عادت (کرامت یا قدرت الٰہی کا معجزہ )ہے جس کو سچے مذہب کا سچا پیروکار ہی ظاہر کرسکتا ہے۔

مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ صرف دین اسلام ہی سچا مذہب ہے اور صرف اسی مذہب کا سچا پیروکار ہی آگ میں جلنے سے محفوظ رہ سکے گا لہذا اسلام و کفر کا مقابلہ منعقدکروایا جارہا ہے۔ دنیا کے غیر مسلموں اور غیرمسلم حکومتوں سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے مذہب کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے اس مقابلے میں شرکت کیلئے اپنے مذہبی وروحانی پیشواؤں کو بھیجیں کیونکہ مسلمان اسلام کی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے بغیر کیمیکل استعمال کئے آگ میں جانے کیلئے تیار ہے۔

مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اللہ کے ایسے نیک بندوں سے ہمارا رابطہ کروائیں جو اللہ کے فضل و کرم سے آگ میں نہ جلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نیز مسلمانوں سے گزارش ہے کہ ہمارا ہر طرح سے ساتھ دیں۔

اہل ثروت مخلص مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اسلام اور کفر کے اس مقابلے کیلئے ہمیں تقریباً ایک ہزار گز زمین اور دس ٹن لکڑیوں کی ضرورت ہے لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ہمیں مہیا کریں۔ نیز اللہ کے ایسے نیک بندے جو بغیر کیمیکل استعمال کئے آگ میں داخل ہوجائیں اورجل نہیں سکیں وہ ہم سے فوری رابطہ کریں۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...