Sunday, July 22, 2012

دنیا کے تمام غیر مسلموں سے محفوظ لاشوں اور آگ میں نہ جلنے کا سوال

دنیا کے سارے غیرمسلموں سے اورخصوصاً تمام غیرمسلم مذہبی پیشواؤں سے میرے دو سوالات ہیں۔

پہلا سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمدﷺ تک (سوائے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے کیونکہ وہ زندہ ہیں اور قیامت سے پہلے دنیا میں واپس تشریف لائیں گے)لاکھوں کی تعداد میں تمام انبیاء کرام ،تمام صحابہ کرام اور تمام شہدائے اسلام جوحضرت محمدﷺ کے زمانے سے لے کر آج تک اللہ کی راہ میں قتل ہوئے اوردیگرسچے مسلمان مرد وخواتین کی نعشیں قبروں کے اندر بغیر کیمیکل استعمال کئے تروتازہ حالت میں تازہ خون سمیت محفوظ ہیں؟ مگرحضرت محمدﷺ کے زمانے سے لے کر آج تک کسی ایک غیر مسلم کی بھی لاش بغیر کیمیکل استعمال کئے ترو تازہ حالت میں محفوظ کیوں نہیں ہیں اور تمام غیرمسلموں کی لاشیں سڑ گل کر ختم کیوں ہوگئیں؟

دوسرا سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے کہ دنیا میں آج بھی کچھ سچے مسلمان موجود ہیں جو بغیر کیمیکل استعمال کئے اگر آگ میں بھی داخل ہوجائیں تو نہیں جلیں گے ؟ جبکہ دنیا میں کوئی ایک غیر مسلم بھی ایسا کیوں نہیں ہے جو بغیر کیمیکل استعمال کئے آگ میں نہ جلے؟

میں سمجھتا ہوں کہ آپ ان دو سوالات کے جواب تلاش نہیں کرسکیں گے کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ قرآن کریم خالق کائنات یعنی اللہ کا کلام ہے ۔ اللہ سورۂ آل عمران، سورۂ نمبر3،آیت نمبر19میں فرماتا ہے کہ ’بے شک دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے‘ اورسورۂ آل عمران، سورۂ نمبر3،آیت نمبر85میں فرماتا ہے کہ’ اورجو کوئی دین اسلام کے سوا کسی اور دین کو چاہے گا تو وہ اس سے ہرگزقبول نہیں کیاجائے گا، اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا‘۔

اس لئے قرآن کریم کے مطابق فطرت یعنی مٹی اور آگ صرف اپنے خالق کے حکم کی پابند ہیں اور اللہ نے یہ بات واضح کردی ہے کہ اسکے نزدیک قابل قبول دین صرف اسلام ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اسلام کے سچے پیروکار مٹی میں نہیں سڑتے اور آگ میں نہیں جلتے۔

اسکے باوجود بھی میں تمام مذاہب کے تمام مذہبی پیشواؤں اور پیرکاروں کو اس بات کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ میرے سوالات کاجواب دیں یاپھرمیرے جواب کو غلط ثابت کریں ورنہ حقیقت کو قبول کرلیں۔

ایسے مذہبی پیشواؤں اور پیروکاروں کیلئے میری نصیحت ہے کہ اگر وہ انسانوں کے فائدے کیلئے نہیں سوچتے تو کم ازکم اپنے بارے میں ضرور فکر کریں کیونکہ اگر دین اسلام ہی سچا مذہب ہے اور باقی تمام ادیان و مذاہب غلط، منسوخ اور باطل ہیں تو پھر وہ مرنے کے بعد کیا کریں گے؟اس لئے میں درخواست کرتا ہوں کہ میرے دونوں سوالات کے بارے میں سوچئے امید ہے کہ خالق کائنات آپ کو ہدایت عطا کر دے۔

یہ میرا دعوی ہے کہ اگر کسی ایک غیر مسلم کی لاش بھی بغیر کیمیکل استعمال کئے تروتازہ حالت میں تازہ خون سمیت موجود ہوئی یا اگرکوئی ایک غیر مسلم بھی بغیر کیمیکل استعمال کئے آگ میں نہ جل سکا تو میں اسکے مذہب کو قبول کرلوں گا کیونکہ کسی بھی غلط مذہب کے پیروکار کیلئے یہ دونوں باتیں بالکل ناممکن ہیں۔
اگر کوئی بھی غیر مسلم میرے پوچھے گئے دوسوالات کے جواب دے سکتا ہے تو اسے ایسا ضرور کرنا چاہئے مگر اپنے مذہب کی غلط حقیقت کو نہیں چھپائے کیونکہ اس سے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو فائدہ ہوگا۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...