Thursday, September 6, 2018

کیا کوئی اس کائنات کا خالق ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو ایک یا ایک سے زیادہ؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: کیا کوئی اس کائنات کا خالق ہے یا نہیں؟

اگر ہے تو ایک یا ایک سے زیادہ؟

جواب :

ہاں، اس کائنات کا خالق ہے جس کا ذاتی نام" اللہ " ہے اور صفاتی نام 99 ہیں۔ کیوں کہ اس نے انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ عظام رضی اللہ عنہم، اولیاء اللہ رحمہم اللہ اور دیگر سچے مومنین و مومنات کی لاکھوں لاشوں کو فطری حالت میں ان کے قبروں میں صدیوں سے بوسیدہ ہونے سے محفوظ رکھا ہوا ہے اور ایک کافر فرعون کی لاش کو بھی زمین کے اوپر بوسیدہ ہونے سے محفوظ رکھا ہوا ہے جیسا کہ قرآن کریم سورہ یونس، سورہ نمبر 10 آیت نمبر 92 میں اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا دعوی کیا ہ

اگر خدا (God) کا وجود نہیں تو کس نے ان کی لاشوں کو محفوظ رکھا ہے؟

نیز کس نے ایک مسلم شہید " شاہ یقیق بابا " رحمت اللہ علیہ کی روح طاقت دی ہے جو چوہڑ جمالی ضلع ٹھٹھہ سندھ پاکستان میں صدیوں سے لوگوں کا علاج اور میڈیکل آپریشن کرتے آ رہے ہیں؟

سوال:

تمام مذہبی کتابوں میں لکھا ہے کہ خدا ایک ہی ہے۔

مگر پہر سوال اٹھتا ہے کہ ‏اگر خالق کائنات ایک ہی ہے تو پہر ہم سب ہندو، یہودی، عیسائی، مسلم، سکھ، جینی، آتش پرست، شیعہ، قادیانی اور بدہسٹ وغیرہ میں کیوں بٹے ہوئے ہیں؟

جواب:

اس لئے کہ غیر مسلم مذہبی پیشوائوں نے اپنے دنیاوی مفادات کے لئے ہم سب انسانوں کو بانٹا ہے اور حقیقت و سچ نہیں بتایا۔ تحقیق کرکے دیکھ لیں۔

عقلی ثبوت اس دعوی پر یہ ہے کہ

اگر سب کا خدا الگ ہے تو پہر ہندو کا خدا غیر ہندو کو،

یہودی کا خدا غیر یہودی کو،

عیسائی کا خدا غیر عیسائی کو،

مسلم کا خدا غیر مسلم کو،

سکھوں کا خدا غیر سکھوں کو،

قادیانی کا خدا غیر قادیانی کو،

شیعوں کا خدا غیر شیعوں کو،

آتش پرست کا خدا غیر آتش پرست کو سورج، چاند اور ستاروں کی روشنی کیوں دیتا ہے؟ انہیں آب و ہوا کیوں فراہم کرتا ہے؟ سب کے اوپر بارش کیوں برساتا ہے؟ معلوم ہوا سب کا خدا ایک ہی ہے جو سب کو مذکورہ بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔

سوال:

‏جب خالق کائنات سب کا ایک ہی ہے اور اسی لئے وہ سب کو آب و ہوا، اور چاند و سورج کی روشنیاں دیتا ہے تو پہر ہم سب ناقابل شکست دلائل کے ذریعہ یہ معلوم کیوں نہیں کرلیتے کہ ہم میں سے کس کا دین و مذہب درست ہے اور پہر اسی دین کو ہم سب کیوں نہیں مان لیتے تاکہ ہمارا مذہبی جھگڑا ختم ہو جائے؟

جواب:

ہم سب ایسا اس لئے نہیں کر پاتے کہ اس دنیا میں سب سے بڑا شیطان ابلیس ہے اور اربوں کی تعداد میں اس کے اولاد ہیں، دجال کے چیلے ہیں اور دیگر شیاطین بھی ہیں جو اکثر انسانوں کے دماغوں پر ان کے کفر و شرک، و زنا و قتل اور دیگر گناہوں کی وجہ سے قابض ہیں۔ جب تک یہ سب گناہیں نہیں چھوڑیں گے ہم کو یہ شیاطیں ایک خدا پر متحد نہیں ہونے دیں گے۔ یقین نہ آئے تو زور لگا کر دیکھ لیں؟

بہر حال ‏تمام انسانوں کا خدا ایک ہی ہے اور اس خدا کا سچا دین بھی ایک ہے یعنی دین اسلام جس میں دیگر تمام ادیان و مذاہب کی صحیح باتیں موجود ہیں یعنی خدا کی وحدانیت ، اس کے صفات نیک ہستیوں کے آداب اور تمام انسانوں کے انسانی حقوق درج ہیں لیکن مذہبی پیشوائوں نے قرآن کریم کے علاوہ دیگر مذہبی کتابوں میں ملاوٹ کرکے ہمیں ہندو، یہودی، عیسائی، سکھ، جینی، آتش پرست، بدہسٹ اور مسلم وغیرہ میں بانٹ دیا ہے۔

مگر یہ پیشوا بارش، ہوا اور چاند و سورج کی روشنیوں کو بانٹ نہیں سکے اس لئے یہ چیزیں ہم سب کو برابری کے ساتھ مل رہی ہیں۔

آخر میں تمام انسانوں کے نام میرا پیغام یہ ہے کہ اس دین و مذہب کو تم سب مان لو اور اسی کے مطابق زندگی بسر کرو جس کے سچے پیروکاروں کی لاشیں فطری حالت میں محفوظ رہتی ہیں اور جن کے سچے پیروکاروں کی روحیں مرنے کے بعد بھی لوگوں کا علاج کرتیں اور ان کو فائدے پہنچاتی ہیں اور وہ ہے صرف اور صرف دین اسلام تاکہ تمام یا اکثر انسانوں کے ایک خدا، ایک دین، ایک رہنما اور ایک کتاب پر متحد ہونے کی وجہ سے دنیا میں مستقل پر امن قائم ہوسکے، جنگیں رک سکے، معصوم انسان قتل ہونے سے، عورتیں بیوہ ہونے سے، بچے یتیم ہونے سے اور مرنے کے بعد عذاب قبر اور جہنم سے بچ سکے۔ نیز یی دنیا جو غربت و جہالت اور ظلم و بربریت کی وجہ سے جہنم نما بنی ہوئی جنت نما بن جائے اور پوری دنیا میں خوشحالی آئے ورنہ خالق حقیقی کے عذاب سے اس دنیا میں اور مرنے کے بعد کوئی بھی بد نیت اور ظالم انسان نہیں بچ سکےگا۔

اللہ تعالی ہم سب انسانوں کو عقل اور سمجھ بوجھ استعمال کرکے تمام انسانوں کو ایک خدائے حقیقی یعنی اللہ پر متحد ہوکر انسانوں اور اس دنیا کو بھی تیسرے عالمی جنگوں سے بچانے کی توفیق عطا کرے ۔ آمین

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...