Tuesday, March 7, 2017

تا قیامت دنیا کے تمام انسانوں کے لیے ایک اہم پیغام

1) سچے مسلم شہیدوں کا جسم بنا کیمیکل استعمال کیے سڑنے گلنے سے محفوظ رہتا ہے اور اس میں تازہ خون بھی باقی رہتا ہے جبکہ غیر مسلم شہیدوں کی لاشیں بنا کیمیکل استعمال کیے سڑنے گلنے سے محفوظ نہیں رہتیں اور نہ ہی چند گھنٹوں کے لیے بھی ان میں خون باقی رہتا ہے۔

2) سچے مسلم شہیدوں کی روح زندہ انسانوں کا علاج اور آپریشن بھی کرتی ہے جیسا کہ شاہ عقیق بابا صدیوں سے ایسا کرتے آرہے ہیں (ان کا مکمل پتہ یہ ہے: شاہ عقیق بابا گوٹھ، پوسٹ آفس چوہڑ جمالی، ضلع ٹھٹھہ، صوبہ سندھ پاکستان) جبکہ کسی بھی غیر مسلم کی روح مرنے کے بعد نہ تو کسی بھی مریض کا علاج کر پاتی ہے اور نہ ہی کسی کا آپریشن کر پاتی ہے۔

3) مسلم شہیدوں اور ولیوں کی قبروں پر صدیوں سے مسلم و غیر مسلم دونوں جاتے ہیں۔ وہاں ہفتوں، مہینوں ٹھہرتے اور فیوض و شفا پاتے ہیں جبکہ کسی بھی غیر مسلم کی قبر پر مسلم تو کجا غیر مسلم بھی ہفتوں، مہینوں ٹھہرنے اور فیوض و شفا پانے نہیں جاتے۔

.4) حیرت کی بات یہ ہے کہ مسلم و غیر مسلم دونوں ہی عام مسلمانوں کی قبروں پر نہ تو فیوض و شفا پانے جاتے ہیں اور نہ ہی دنوں، ہفتوں، مہینوں وہاں ٹھہرتے ہیں۔

میں دنیا کی کسی بھی عدالت میں مذکورہ بالا چاروں دعوے ثابت کرسکتا ہوں۔ اگر ثابت نہ کرسکا تو مجھے برسرعام سولی پر لٹکا دیا جائے۔ اب مسلم و غیر مسلم دونوں سوچیں کہ کیا دین اسلام کی سچائ پر اس سے واضح ،عملی، تجرباتی و قابل مشاہدہ ثبوت کوئ ہوسکتا ہے؟ یہ سب کچھ کیوں ہورہا ہے؟ خود غور کریں اور وجوہات جانیں یا ہم سے رابطہ کریں۔

مولانا ابرار عالم

چیئرمین مذہبی اقوام متحدہ، پاکستان

0092.314.9943699

0092.300.2045286

www.rightfulreligion.com

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...