Tuesday, October 4, 2016

بزدل یا بخیل مسلمان

وہ مسلمان نہایت ہی بزدل یا بخیل ہے جو کسی غیر مسلم مثلاًہندو، بدھ متی،یہودی ، عیسائی اور سکھ وغیرہ سے انفرادی یا اجتماعی ملاقات کے دوران یا فیس بک ، ٹوئٹر، ٹی وی، اخبارات، میگزین یا اپنی تقریر و تحریر میں اتنا بھی نہیں کہہ سکتا کہ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک اب تک ان کی قبر مبارک میں بنا کسی کیمیکل استعمال ہوئے صحیح وسالم اور محفوظ ہے۔ اگر وہ حقیقی خالق کائنات یعنی اللہ تعالی کے سچے پیغمبر اور رسول نہ ہوتے تو اب تک انکا جسم مٹی میں بوسیدہ ہو گیا ہوتا۔ لہذا آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ جتنا جلد ہو سکے دین اسلام میں داخل ہو جائیں تاکہ مرنے کے بعد ہمیشہ کے عذاب سے بچ سکیں جیسا کہ قرآن کریم سورہ البقرہ 2،آیت 161-162 اور سورہ آل عمران3،آیت 91میں بتایا گیا ہے ۔

یہ دلیل اتنی مضبوط اور نا قابل شکست ہے کہ کوئی بھی غیر مسلم اسے باطل ثابت نہیں کرسکتا کیوں کہ اللہ تعالی کے حکم سے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی مٹی اور کیڑے مکوڑوں نے انکے جسم کو نہ کھا کر ایک طرح سے یہ گواہی دے دی ہے کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم واقعی میں ایک سچے خدا کے سچے پیغمبر اور رسول ہیں۔ لہذا نتیجہ کہ طور پر اگر اللہ تعالی نے چاہا تو اسے دین اسلام کی ہدایت مل جائے گی اور اس طرح حضرت آدم علیہ السلام کا ایک بیٹا یا بیٹی یا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک امتی کفر سے نکل آئے گا ۔اگر دین اسلام پر ہی اسکا خاتمہ ہوا تو وہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہنے سے بھی بچ جائے گا۔

جہاں تک اس بات کا ثبوت کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک اب تک قبر مبارک میں محفوظ ہے تو اس بارے میں حضرت اوس بن اوس رضی اللہ تعالی عنہ کی ایک حدیث ہے جس میں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی کیا ہے کہ اللہ تعالی نے زمین کو منع کردیا ہے کہ وہ انبیاء کرام علیہم السلام کے جسموں کو کھائیں۔ ( ابوداؤد جلد اول کتاب الجمعہ باب ابواب تفریع الجمعۃ و خطبتہا )

نیز لا کھوں کی تعداد میں صرف شہدائے اسلام رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کی نعشیں ہیں جن میں تازہ خون بھی موجود ہے۔ جب ان کے اجسام محفوظ ہیں تو لازمی طور پر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا جسم بھی محفوظ ہے کیوں کہ یہ سب ان ہی کے سچے پیروکار تھے۔

ثبوت و شواہد پر مزید تفصیل کے لیے ہماری ویب سائٹ کا مطالعہ کریں یا ہم سے رابطہ کریں۔
www.RightfulReligion.com

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...