Sunday, May 8, 2016

دین اسلام کے سوا کسی بھی مذہب کی کتاب مکمل نہیں

قرآن کریم کے دلائل اور کروڑوں مسلمانوں کی لاشوں پر محفوظ رہنے کے واقعات کی روشنی میں میرا یہ دعویٰ ہے کہ دین اسلام (جو آخری نبی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ مکمل ہوا) کے سوا کسی مذہب کی کوئی کتاب مکمل نہیں ہے۔دنیا میں اس وقت دین اسلام کے سوا چھ مشہور اور بڑے ادیان و مذاہب میں سے اگر کسی کی بھی مذہبی کتاب مکمل ہو تی یا منسوخ نہ ہوتی تو لازمی سی بات ہے کہ اس کتاب کے عقائد و احکام اور ہدایات سے خالق کائنات (یعنی اللہ تعالیٰ ،خدا، ایشور،God،Lord)خوش ہوتا جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اس کتاب کے اندر ایسی تاثیر رکھتا جو اس کے پیروکاروں کو مرنے کے بعد بھی فائدہ پہنچاتی۔مگر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ان چھ ادیان و مذاہب کے کسی بھی مذہبی کتاب کے پیروکار کی کوئی بھی لاش تروتازہ حالت میں بغیر کیمیکل استعمال کئے محفوظ اورصحیح و سالم نہیں ہے۔نہ ہی ان کے کسی بھی فوجی کی لاش محفوظ ہے جو غیر مسلموں کی مذہبی کتابوں اور ان کے احکام و ہدایات کے دفاع میں میدان جنگ میں قتل تک ہوگئے۔جس کتاب پر عقیدہ رکھنے اور عمل کرنے کا اتنا بھی اثر نہ ہو کہ مرنے کے بعد کم ازکم ان میں سے کسی ایک کی بھی لاش تروتازہ حالت میں محفوظ رہ سکے تو پھر یہ کیسے سمجھا جاسکتا ہے کہ وہ کتاب مکمل اور خالق کائنات یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ ہے یا یہ کہ وہ منسوخ نہیں ہوئی ہے؟

جبکہ دوسری جانب دین اسلام کی مذہبی کتاب قرآن کریم ہے کہ اس پر عقیدہ رکھنے اور اس کے احکام و ہدایات پر صدق نیت اور اخلاص سے عمل کرنے کا یہ اثر ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد سچے مسلمانوں کی لاشیں تک بغیر کیمیکل استعمال ہوئے محفوظ رہ جاتی ہیں۔یہی نہیں بلکہ قرآن کریم نے تو آج 1433 ؁ھ سے چودہ سو سال سے پہلے یہ دعویٰ کردیا تھا کہ میرے دفاع میں جو مسلمان قتل ہوگا اس کو مرنے کے بعد معنوی کھانا پینا ملے گا یعنی جس سے وہ صحت مند رہے گا اور اس کا جسم سڑنے گلنے سے محفوظ رہے گا۔حتی کہ یہ کتاب جس آخری نبی محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر اتاری گئی انہو ں نے بھی چودہ سو سال پہلے یہ فرمادیا تھا مفہوم حدیث کہ ’اللہ تعالیٰ کے نبیوں کی نعشوں کو مٹی نہیں کھاتی ‘۔

لہذا میں دین اسلام کے سوا تمام ادیان و مذاہب کی مذہبی کتابوں کو مذکورہ دلائل کی روشنی میں نامکمل اور منسوخ سمجھتا ہوں اور تمام غیر مسلموں کو دعوت فکر دیتا ہوں کہ وہ کھلے دل و دماغ کے ساتھ دین اسلام کی حقانیت کو مان لیں تاکہ ان کی آخرت بھی سنور جائے اور دین اسلام کے خلاف حسد یا ہٹ دھرمی کا راستہ چھوڑ دیں ورنہ کفر پر مرنے کی وجہ سے ہمیشہ کیلئے جہنم میں دردناک عذاب میں رہنا پڑے گا۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...