Friday, April 15, 2016

تمام ادیان و مذاہب کی چیکنگ کے یقینی طریقے

 دنیا کے اکثر یا تمام انسان یہ جانتے ہیں کہ دنیا میں سات ادیان و مذاہب مشہور و معروف ہیں۔ یہودیت، عیسائیت، ہندومت، اسلام، بدھ مت، سکھ ازم اور پارسی ازم۔

دنیا کے جس عقل مند انسان سے بھی پوچھیں چاہے وہ کسی بھی دین و مذہب کا پیرکار ہو یا کسی بھی مذہب کو نہ مانتا ہو وہ سب یا ان میں سے اکثر یہی کہیں گے کہ مذکورہ تمام ادیان و مذاہب میں سے تمام ادیان و مذاہب بیک وقت سچے نہیں ہیں اور نہ ہی یہ سب جھوٹے ہیں۔بلکہ ان میں سے یقیناًکوئی ایک ہی دین و مذہب سچا ہے البتہ اختلاف صرف اس صورت میں ہے کہ وہ سچا مذہب حقیقت میں کونسا ہے؟ لہذا میری گزارش دنیا کے انسانوں سے یہی ہے کہ ہم سب انسان مل کر اس ایک سچے دین و مذہب کو یقینی چیکنگ کے ذریعہ دنیا کے سامنے اجاگر کردیں تاکہ دنیا کے ہر انسان کو یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ خالق کائنات کے نزدیک سچا مذہب کونسا ہے؟

اس بندہ نے کافی غور و فکرکرکے سچے مذہب کو ڈھونڈ نکالنے کے تین طریقے نکالے ہیں۔اگر کوئی دین و مذہب ان تینوں طریقوں یا ان میں سے کسی بھی ایک طریقہ امتحان میں پاس ہوجاتا ہے تو دنیا کے انسانوں پر یہ بات روز روشن کی طرح کھل کر سامنے آجائے گی کہ سچا مذہب کونسا ہے۔اس کے بعد لوگوں کی مرضی ہے کہ لوگ اس مذہب کو قبول کرتے ہیں یا نہیں؟ان پر کوئی جبر نہیں ہوگا۔نہ تو کسی کو کسی مذہب کے چھوڑنے پر جبر کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو کسی مذہب میں داخل ہونے پر جبر کیا جائے گا۔وہ تینوں طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔

۱) میں دنیا کے تمام ادیان و مذاہب کے پیشواؤں اور پیروکاروں کودعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے مذہب کی سچائی کو جاننے کیلئے اور اسے چیک کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کریں کیونکہ چند مسلمان موجود ہیں جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی کیمیکل کے استعمال کئے جلتی آگ میں جاکر واپس آجائیں گے اوراللہ کے حکم سے بالکل نہیں جلیں گے ۔جو اس بات پر یقینی قابل مشاہدہ دلیل ہوگی کہ صرف اسلام ہی سچا دین ہے اگر کوئی اس کے علاوہ مذہب کو بھی سچا سمجھتا ہے تو رابطہ کرکے اس خرق عادت(Miracle) مقابلہ میں شرکت کرے۔

۲) میں دنیا کے تمام ادیان و مذاہب کے پیشواؤں اور پیروکاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ ان کے پاس اپنے اپنے مذہب کے ماننے والوں میں سے کسی کی لاش بغیر کیمیکل استعمال کئے تروتازہ حالت میں محفوظ اور موجود ہے تو رابطہ کریں تاکہ ان کے دین و مذہب کی سچائی دنیا کے انسانوں کے سامنے کھل کر آجائے اور جس کا دل چاہے اس کے بعد اس دین میں داخل ہو۔

اس لئے کہ مسلمانوں کا دعویٰ ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر اب تک کروڑوں کی تعداد میں مسلمانوں کی نعشیں بغیر کیمیکل استعمال کئے تروتازہ حالت میں محفوظ اور موجود ہیں اور حقیقت میں یہ لاشیں زمین کے اندر اپنی قبروں میں صحیح و سالم ہیں۔جو اس بات پر فطرت کی گواہی ہے کہ واقعی اسلام ایک سچا دین ہے ورنہ اتنی تعداد میں اس کے پیروکاروں کی لاشیں محفوظ نہیں رہتیں۔

۳) میں دنیا کے تمام ادیان و مذاہب کے پیشواؤں اور پیروکاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے مذہب کو چیک کرنے کیلئے یہ وصیت کریں کہ مرنے کے بعد کم ازکم ایک ماہ تک انہیں زمین میں نہ تو دفنایا جائے اور نہ ہی جلایا جائے۔نیز نہ تو انہیں برف میں رکھا جائے اور نہ ہی ان پر کوئی کیمیکل استعمال کیا جائے تاکہ یہ جان سکیں کہ مرنے کے بعد زمین پر ان کی لاشیں محفوظ رہتی ہیں یا نہیں۔اگر کسی غیر مسلم کی لاش ایک ماہ تک بھی محفوظ رہ جاتی ہے تو رابطہ کریں تاکہ اس کے دین و مذہب کی سچائی دنیا کے انسانوں پر کھل کر آسکے۔

ہمارے پاس ایسے مسلمان ہیں جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ مرنے کے بعد زمین پر بھی ان کی لاشیں محفوظ رہیں گی اور وہ اپنی لاش نہ دفنانے کی وصیت کررہے ہیں۔البتہ لاش کے بدبودار ہونے کی صورت میں دفنایا جاسکتا ہے۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...