Thursday, July 5, 2012

امریکہ اور اقوام متحدہ سے ایک اپیل

دنیا میں اس وقت تقریباً سات ادیان و مذاہب مشہور و معروف ہیں ۔ اسلام ، عیسائیت ، یہودیت، ہندو مت، بدھ مت، سکھ ازم اور پارسی ازم۔ ان ساتوں ادیان و مذاہب کے پیروکاروں اور مذہبی پیشواؤں و ر ہنماؤں کا اتفاق ہے کہ یہ ساتوں ا دیان و مذاہب اس وقت سچے اور درست نہیں ہیں نیز ان سب کا اس بات میں بھی اتفاق ہے کہ ان ساتوں ادیان و مذاہب میں سے کوئی ایک مذہب ہی خالق کائنات یعنی اللہ تعالیٰ ، خدا ، God،Lord،یا ایشور کے نزدیک سچا ہے اور باقی چھ مذاہب منسوخ ،نامکمل اور باطل ہیں۔

البتہ ان سب کا اختلاف صرف اس بات میں ہے کہ خالق کائنات کے نزدیک اِس وقت سچا اور درست مذہب کونسا ہے جس کا پیروکار مرنے کے بعد والی زندگی میں جنت میں جانے کے قابل ہوگا۔ مسلمان کہتے ہیں کہ صرف ہمارا مذہب اسلام ہی سچا ہے دوسرا کوئی نہیں ، عیسائی کہتے ہیں کہ صرف ہمارا مذہب عیسائیت ہی سچا ہے دوسرا کوئی نہیں ، یہودی کہتے ہیں کہ صرف ہمارا مذہب یہودیت ہی سچا ہے دوسرا کوئی نہیں ، ہندو کہتے ہیں کہ صرف ہمارا مذہب ہندومت ہی سچا ہے دوسرا کوئی نہیں ، بدھشٹ کہتے ہیں کہ صرف ہمارا مذہب ہی سچا ہے دوسرا کوئی نہیں ، سکھ کہتے ہیں کہ صرف ہمارا مذہب ہی سچا ہے دوسرا کوئی نہیں ،پارسی کہتے ہیں کہ صرف ہمارا مذہب بدھ مت ہی سچا ہے دوسرا کوئی نہیں اوراسی طرح ہر مذہب کا پیروکار یہی دعوی کرتا نظر آتا ہے۔ لہٰذا میں امریکہ اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ دونوں مل کر دنیا کے کم از کم اِن سات مشہور ادیان و مذاہب کے مذہبی پیشواؤں اور رہنماؤں کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے عالمی عدالتِ انصاف قائم کرکے اِن سے پوچھیں کہ آپ سب متفقہ طور پر بتائیں کہ ان ساتوں ادیان و مذاہب میں سے حقیقت میں خالق کائنات کے نزدیک سچا اور درست مذہب کونسا ہے تاکہ باقی چھ ادیان و مذاہب کے پیروکار بھی اس ایک سچے مذہب کو جان لیں اور اُسے مان کر اندھیرے سے نکل جائیں اور اس طرح دنیا میں ایک ہی سچا مذہب باقی رہنے سے دنیا کے تمام مسائل یعنی غربت و جہالت ، بد امنی و جنگ وغیرہ ختم ہوسکیں نیز مرنے کے بعد بھی تمام انسان کامیاب ہوں اور جنت میں جانے کے قابل ہوسکیں کیونکہ آپ سب ادیان و مذاہب کے پیشواؤں کے نزدیک باالاتفاق سچے مذہب کا پیروکار ہی مرنے کے بعد جنت میں جائے گا۔

امریکہ اور اقوام متحدہ ان تمام پیشواؤں سے پوچھیں کہ یہ کس قدر اندھیر پن ہے کہ آپ سب یہ دعوی کرتے ہیں کہ یہ ساتوں ادیان و مذاہب سچے نہیں اور اُن میں سے کوئی ایک ہی سچا ہے مگر اس کے باوجود آپ لوگ اپنے اپنے مذہب پرہی عمل کررہے ہیں جس کامطلب یہ ہوا کہ آپ سب یہ بات جانتے ہیں کہ باقی چھ مذاہب کے پیروکار جہنم کے راستے پر چل رہے ہیں مگر اس کے باوجود آپ لوگ ایک جگہ اکٹھے ہو کر یہ تحقیق نہیں کرتے کہ حقیقت میں سچا مذہب کونساہے؟ لہٰذا آپ لوگ دنیا کے انسانو ں کے سامنے اُس ایک سچے مذہب کی تحقیق کریں تاکہ بہت سے ادیان و مذاہب کی موجودگی کی وجہ سے اور اُن کے پیشواؤں کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے جو تین چوتھائی انسان غربت و جہالت اور بد امنی و جنگ وغیرہ سے پریشان ہیں وہ سب دنیا میں ایک مذہب کے باقی رہنے کی وجہ سے اِن مسائل سے نجا ت پائیں اور سچے مذہب پر عمل کرنے کی وجہ سے ہم سب انسان مرنے کے بعد جنت میں جانے کے قابل ہوسکیں۔

دنیا کے مسلمانوں اور غیر مسلموں سے اپیل:

میں دنیا کے تمام مسلمانوں اور غیر مسلموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سب برائے مہربانی مذکورہ اپیل کو پڑھ کر اپنے خطوط ، ای میل، الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا ، فون و موبائلز، انٹرنیٹ یا ملاقات کے ذریعے میرے اس پیغام کو امریکہ اور اقوام متحدہ تک پہنچائیں تاکہ وہ دونوں مل کر تمام انسانوں کی دینی و دنیاوی بھلائی کے لئے تمام ادیان و مذاہب کے پیشواؤں کو جمع کرنے کیلئے دنیا کے تمام ممالک کو یہ آرڈر جاری کریں کہ وہ سب اپنے اپنے ملک کے مذہبی پیشواؤں اور رہنماؤں کو اقوام متحدہ جمع ہونے کی اجازت دیں نیز اُن کے تمام اخراجات و سہولیات کو بھی برداشت کریں ۔ ادیان و مذاہب کے اختلافات کی وجہ سے جنگوں کے ہونے اور اُن جنگوں کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں کے قتل ہونے ، لاکھوں عورتوں کے بیوہ ہو نے ، لاکھوں بچوں کے یتیم ہونے ، لاکھوں گھر اُجڑنے ، لاکھوں بوڑھی عورتوں اور بوڑھے مردوں کے بے سہارا ہونے اور ان جنگوں کے اخراجات کی وجہ سے تین چوتھائی انسانوں کے غربت و جہالت اور بد امنی میں مبتلا ہونے اور مرنے کے بعد والی زندگی کا نقصان اُٹھانے سے بہتر ہے کہ دنیا کے تمام ادیان و مذاہب کے پیشواؤں کو جمع کرکے سچے مذہب کی تحقیق کی جائے اور اُسے پوری دنیا کے انسانوں کا مذہب قرار دیا جائے تاکہ یہ دنیابھی ہم سب انسانوں کے لئے جنت نما بن جائے اورہم مرنے کے بعد جنت میں بھی جاسکیں۔ مجھے کسی حکومت، فوج، ملک، مذہب یا مذہبی پیشواؤں سے کوئی لالچ و عداوت نہیں، میں صرف ایک حقیقت دنیا کے سامنے رکھ رہا ہوں مرضی آپ لوگوں کی ہے کہ اس حقیقت کو تسلیم کریں یا رد کریں ۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...