Saturday, September 23, 2023

میں کیوں مسلمان ہوں؟

 میں دنیا کے تمام مذاہب کے عقائد، اعمال، کلچر اور تفصیلات میں نہیں جاتا کیونکہ ان سب میں بہت زیادہ اختلافات ہیں اور میرے پاس ان سب کی تفصیلات میں جانے کا وقت نہیں۔

لہذا میں پریکٹیکل ثبوتوں کی روشنی میں ہر مذہب کی پیروی کرکے مرنے کے بعد اچھے نتائج کو دیکھتا ہوں۔

صرف دین اسلام ہی اپنے سچے پیروکاروں کو موت کے بعد اچھے نتائج، جسمانی اور روحانی طاقت اور جنتی فائدے دیتا ہے۔

اس کا ایک پریکٹیکل ثبوت تو یہ ہے کہ سچے مسلمانوں (انبیائے کرام، شہدائے اسلام اور صوفیائے کرام وغیرہ) کے اجسام موت کے بعد نیچر کے ذریعہ سڑتے گلتے نہیں۔

دوسرا پریکٹیکل ثبوت یہ ہے کہ ان کی روحیں بھی موت کے بعد کام کرتی رہتی ہیں۔

مثال کے طور پر ایک سنی شہید مسلم  "شاہ یقیق بابا المعروف روحانی سرجن" لا علاج مریضوں کا علاج اور میڈیکل آپریشن کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بی بی سی اردو نیوز، سماء نیوز، جیو نیوز، ایکسپریس نیوز، سی این بی سی نیوز، دھرتی ٹی وی، روزنامہ امت کراچی وغیرہ نے شاہ یقیق بابا کی روح کے کارناموں پر میڈیا رپورٹس شائع کی ہیں  اور بہت سے  پروگرامز بھی نشر کیے ہیں۔

آپ شاہ یقیق بابا کے بارے میں گوگل اور یو ٹیوب پر کانٹینٹ تلاش کرکے بھی مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

شاہ یقیق بابا کے مزار کا ایڈریس اور گول میپ نقشہ:

چوہڑ جمالی گاؤں، ضلع ٹھٹھہ، صوبہ سندھ، پاکستان

لہذا میں مسلمان ہوں اور غیر مسلم (یعنی ملحد، ہندو، بدھست، یہودی، عیسائی، سکھ، پارسی، آتش پرست، شیعہ، قادیانی وغیرہ) نہیں کیونکہ موت کے بعد ان سب کی لاشیں نیچر کے ذریعہ سڑگل جاتی ہیں اور موت کے بعد ان کی روحوں کے پاس بھی کوئی طاقت نہیں ہوتی۔

اس کا پریکٹیکل ثبوت یہ ہے کہ موت کے بعد کسی بھی غیر مسلم کی روح لا علاج مریضوں کا علاج اور میڈیکل آپریشن اور سرجریاں نہیں کر سکتی اور اسی لیے آپ کسی بھی مردہ غیر مسلم کے بارے میں لوکل اور انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کبھی نہیں دیکھیں گے۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...