Tuesday, January 14, 2020

غریب لوگ کس طرح دنیا سے غربت ختم کرسکتے ہیں؟

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: ہم سب غریب لوگ کس طرح دنیا سے غربت کو ختم کرسکتے ہیں؟

جواب: اگر دنیا کے غریبوں کی اکثریت اسلام قبول کرلے کیونکہ دنیا میں مختلف مذاہب کی موجودگی ہی آپس میں بڑی بڑی جنگیں ہونے کی وجہ ہے اور جنگوں کے سبب ہی اکثر لوگ غربت میں ہیں۔

دنیا میں اس وقت تقریبا پانچ ارب غیرمسلم ہیں جن میں سے تقریبا چار ارب غریب ہیں۔

میرے خیال سے اگر یہ چار ارب غریب غیرمسلم اسلام میں داخل ہوجائیں تو ہمیشہ کے لیے غربت ختم کرسکیں گے کیونکہ اس طرح دنیا میں مسلمانوں کی تعداد تقریبا چھ ارب ہوجائے گی جبکہ ابھی مسلمانوں کی تعداد تقریبا دو ارب ہے۔

ایسی صورتحال میں کہ غیرمسلم ایک ارب ہوں اور مسلمان چھ ارب ہوں، غیرمسلم مسلمانوں سے بڑی جنگیں نہیں کرنا چاہیں گے۔

اس طرح ہر ملک میں جنگوں پر خرچ ہونے والا پیسہ حکومت اور لیڈرز کے ذریعے غریبوں کی غربت ختم ہونے پر استعمال ہوسکے گا۔

لہذا اگر دنیا کے چار ارب غریب غیرمسلم اپنی غربت کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو جلد از جلد اسلام میں داخل ہوجائیں۔

اس کے علاوہ ان کے پاس ہمیشہ کے لیے غربت ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

مزید یہ کہ وہ مرنے کے بعد ہمیشہ کے عذاب قبر و عذاب جہنم سے بھی بچ سکیں گے جیسا کہ قرآن کریم سورہ نمبر 2، آیت نمبر 161-162 اور سورہ نمبر 3، آیت نمبر 91 میں بتادیا گیا ہے کہ کفر کی حالت میں مرنے کی وجہ تمام کفار درد ناک عذاب میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

اسی وجہ سے ان کے جسم و روح میں مرنے کے بعد کوئی طاقت نہیں رہتی۔

اس پر عملی ثبوت یہ ہے کہ نیک مسلمانوں کی لاشیں زمین کے اوپر یا زمین کے اندر فطری حالت میں تروتازہ و سلامت رہتی ہیں جبکہ غیرمسلموں کی لاشیں زمین کے اندر یا اوپر فطری حالت میں بدبودار ہوکر سڑ گل جاتی ہیں۔

انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، شہدائے اسلام رحمة الله علیہم اور اولیائے کرام رحمة الله عليهم کی روحیں موت کے بعد بھی کام کررہی ہیں اور ہزاروں غیرمسلم روزانہ ان کی قبروں پر جاکر ان کے ذریعہ اللہ سے رحمتیں و برکتیں حاصل کرتے ہیں کیونکہ وہ زندہ ہیں جیسا کہ قرآن کریم سورہ نمبر 2، آیت نمبر 154 اور سورہ نمبر 3، آیت نمبر 169 تا 171 میں بتایا گیا ہے۔

مثال کے طور پر پاکستانی نیوز ٹی وی چینلز، میڈیا و اخبارات نیز بی بی سی اردو انٹرنیشنل رپورٹس کے مطابق ایک سنی مسلم شہید "شاہ عقیق بابا" کی روح صدیوں سے اپنی قبر پر آنے والے مسلم و غیر مسلم لاعلاج مریضوں کا علاج اور میڈیکل آپریشن کررہی ہے۔

قبر کا ایڈریس: شاہ عقیق محلہ چوہڑ جمالی، ضلعہ ٹھٹھہ، صوبہ سندھ پاکستان

لیکن ہماری تحقیقات کے مطابق کسی ایک بھی مردہ غیرمسلم کے بارے میں دنیا میں کسی بھی مسلم یا غیرمسلم ملک کے آفیشل ٹی وی چینلز، اخبارات و میڈیا رپورٹس موجود نہیں کہ ان کے ملک میں کسی مردہ غیرمسلم کی روح لاعلاج مریضوں کا علاج اور میڈیکل آپریشن کررہی ہو بلکہ سوشل میڈیا پر ہم سے بات کرنے والے غیرمسلم تو خود بھی کہتے ہیں کہ ایسا ممکن ہی نہیں۔

اسی لیے نہ ہی مردہ غیرمسلم کی قبر پر ہزاروں غیرمسلم جاتے ہیں اور نہ ہی وہاں کئی کئی دن اور راتیں ٹھہرتے ہیں کہ ان کے ذریعہ خدا سے برکات حاصل کریں۔

ب سوال یہ ہے کہ صرف اسلام ہی کیوں قبول کیا جائے؟ الحاد، بدھ مت، ہندو مت، یہودیت، عیسائیت، قادیانیت، شیعیت وغیرہ کیوں نہیں؟

جواب: وہ اس لیے کہ نیچر (nature) جیسے آگ، پانی، مٹی، ہوا اور کائنات صرف دین اسلام کے سنی مسلمانوں کو ہی سپورٹ کررہی ہے جیسا کہ میں اوپر بتاچکا ہوں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات و ثبوت و شواہد کے لیے ویب سائٹ www.rightfulreligion.com کا مطالعہ کریں۔

یہ نیچرز اور کائنات عملی طور پر دین اسلام کے سوا کسی بھی دین و مذہب کو سپورٹ اور تعاون نہیں کرتے ہیں۔ نیچرز چونکہ سو فیصد غیر جانبدار ہوتے ہیں اس لئے عملی طور پر تعاون و سپورٹ صرف دین اسلام کے حق میں ثابت کرتے ہیں جس سے یہ فیصلہ ہوا کہ نیچر اور خالق کائنات کے نزدیک اس وقت صرف دین اسلام ہی قابل قبول اور پسندیدہ دین و مذہب ہے جیسا کہ قرآن کریم سورہ نمبر 3 آیت نمبر 19 اور سورہ نمبر 5 آیت نمبر 3 میں اعلان ہے نیز یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ دین اسلام کے سوا دیگر تمام ادیان و مذاہب یا تو نا مکمل ہیں یا منسوخ ہیں یا باطل ہیں کیوں کہ ان مذکورہ نیچرز اور کائنات کی مدد و تعاون ان کے حق میں نہیں ہے جیسا کہ میں اوپر بتاچکا ہوں نیز قرآن کریم نے بھی سورہ نمبر 3 آیت نمبر 85 میں اعلان کردیا ہے۔

لہذا برائے مہربانی اس پیغام کو دنیا کے تمام غریب انسانوں تک پہنچائیے تاکہ انہیں غربت سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جاسکے۔

اگر آپ کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=640021486402857&id=100011850340377

اگر آپ دنیا کے غریب مسلموں اور غریب غیر مسلموں کے مسائل کے اس حل سے اتفاق کرتے ہیں تو مہربانی کرکے انسانیت کی خاطر اسے دوسروں تک پہنچائیں تاکہ دنیا کے غریب انسانوں کو مشکلات سے نکالا جائے اور اگر آپ اتفاق نہیں کرتے تو میری اصلاح کریں۔ مہربانی ہوگی۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...