Friday, November 8, 2019

آپ کا دماغ کام بھی کررہا ہے یا نہیں؟

 غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم انسان مذہب کی وجہ سے ہی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں۔ تمام انسانوں کا خالق اور خدا تو ایک ہی ہے۔

کیوں کہ ایک سے زائد ہوتے تو وہ بھی آپس میں طاقت کا مظاہرہ کرتے اور اپنے آپ کو منوانے کے لئے لڑتے رہتے اور کائنات میں ان کے آپس میں جھگڑنے کی وجہ سے فساد برپا رہتا اور مخلوقات میں سے اپنا اپنا حصہ لے کر الگ ہوجاتے۔

مگر ایسا نہیں ہو رہا ہے جس سے ثابت ہوا کہ تمام انسانوں کا خالق و مالک ایک ہی ہے ۔

مگر سوال یہ ہے کہ جب سب کا خالق اور خدا ایک ہی ہے تو اتنے مذاہب دنیا میں وجود میں کیسے آگئے؟

جواب: بدنیت اور دنیادار مذہبی پیشواوں نے شیاطین سے ملکر اپنے پیٹ اور شہرت کے لئے اتنے مذاہب بنا لیے ہیں اور ہم میں سے اکثر انسان اندھے بہرے ہوکر ان کی باتیں مانتے ہوئے آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کرتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو خدا کے نام پر قتل بھی کرتے رہتے ہیں حالانکہ سب کا خدا اور خالق ایک ہی ہے یعنی اللہ تعالی جیسا کے میں اپنے بہت سے فطری دلائل سے ثابت کرچکا ہوں۔

لہذا جلد سے جلد ہم سب انسان دین اسلام کے سوا تمام ادیان و مذاہب کو رد کردیں تاکہ ہم لوگ چند سال دنیا میں سکون، خوشحالی اور پیار و محبت سے آپس میں جی سکیں۔

اگر ایسا نہ کیا تو یہ ڈھونگی اور پیٹ کے پجاری مذہبی پیشوا اور شیاطین ہم انسانوں کو ہمیشہ لڑاتے ہی رہیں گے اور اور چین و سکون اور خوشحالی سے ہمیں جینے نہیں دیں گے جیسا کہ صدیوں سے ہوتا آرہا ہے۔

کیا ہے کوئی غیر مسلم مذہبی پیشوا جو بتائے کہ خالق کائنات کے نزدیک ہندوازم، بدھ ازم، یہودیت، عیسائیت، سکھ ازم، جین ازم، پارسی ازم، قادیانیت، شیعہ ازم اور دیگر مذاہب میں سے کونسا مذہب اس ایک خالق کائنات کے نزدیک قابل قبول ہے؟

کیا یہ سارے مذاہب درست ہیں؟

اگر ہاں تو سب کے مطابق عبادت اور پوجا کیجئے نا؟

اگر سب درست نہیں تو فطرت اور نیچر کے نزدیک ان میں سے کونسا درست ہے؟

یا سب باطل ہیں؟

کیا ہے کوئی ان سوالوں کا جواب دینے والا؟

نہیں، کبھی نہیں اور ہرگز نہیں!

دیکھ لیں کہ ہم انسانوں کے دماغوں پر یہ شیاطین اور پیٹ کے پجاری مذہبی پیشوا کس قدر قابض ہیں کہ ہم ان کے چنگل سے نکل کر صحیح خدا یعنی اللہ تعالی اور اس کے ملاوٹ سے پاک سچے دین "اسلام" تک پہنچ ہی نہیں پاتے۔

لہذا تمام انسانوں سے اپیل ہے کہ ایک دوسرے سے نفرت کرنے اور ایک دوسرے کو ناجائز قتل کرنے سے قبل ذرا غور کرلیں کہ آپ کا دماغ بھی کام کر رہا ہے یا نہیں؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ شیاطین، منفی طاقت اور ڈھونگی غیر مسلم مذہبی پیشواوں کے اکسانے اور بہکانے پر غلط قدم اٹھاکر اپنی دنیا و آخر ت برباد کرنے جارہے ہیں؟

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...