Monday, July 10, 2017

اللہ کا قابل مشاہدہ اور ناقابل شکست علم

 خالق کائنات اور دین اسلام کا خدا یعنی "اللہ تعالی" واقعی میں اس لائق ہے کہ اسے مانا جائے، اسے پوجا جائے، اس سے محبت کی جائے، عشق کیا جائے اور اسکے لئے اپنی جان، مال، عزت و آبرو بلکہ ہر چیز ہی قربان کی جائے۔

ویسے تو سارے مسلمان اسے مانتے ہیں مگر اس ماننے کا کیا فائدہ کہ اس کی نہ تو ڈھنگ سے عبادت کریں اور نہ ہی اس کے لئے قربانی دیں۔

 میں یہاں پر اسکے جمال و کمال، عطاء ونوال اور یکتائی پر تفصیل سے ذکر نہیں کروں گا اور نہ ہی یہ موقع ہے۔

میں یہاں اس کے صرف ایک ہی علم کا تذکرہ کروں گا جس نے زندہ ہوتے ہوئے مجھے مار دیا اور اسکے قدموں پر جھکا دیا کہ اب جی نہیں چاہتا کہ اس کے قدموں سے سر اٹھائوں۔

مجھے نہیں معلوم کہ آپ لوگ اس کے اس علم سے متاثر ہو پائیں گے یا نہیں مگر میں اپنے دل کی بات کرتا ہوں کہ جب سے مجھے یہ علم حاصل ہوا ہے تب سے میں اس کا دیوانہ ہو گیا ہوں۔

وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ یہ علم " اللہ " کے سوا کسی فرشتہ، جن، انس و دیگر مخلوقات حتی کہ غیر مسلم بھائی اور بہن جن نام نہاد (تصوراتی) خداوں کو پوجتے ہیں ان کے پاس بھی نہیں ہے۔

وہ ایک قابل مشاہدہ اور ناقابل شکست علم یہ ہے کہ وہ اپنے نیک بندوں یعنی نبیوں، شہیدوں اور ولیوں کے جسموں کو ان کے قبروں میں کئ صدیوں اور سالوں سے بدبودار ہونے، سڑنے، گلنے اور بوسیدہ ہونے سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔

 حیرت در حیرت کی بات یہ ہے کہ سچے شہیدوں کے جسم میں تو تازہ خون بھی پایا جاتا ہے۔ بعض کے بال بڑھے ہوئے، ناخن بڑھے ہوئے، ڈاڑھی نکلے ہوئے بلکہ کفن تک صدیوں سے محفوظ پائے گئے۔ جبکہ وہ غیر مسلم جو اللہ کو بلکل ہی نہیں مانتے جیسے ہندو، یہودی اور عیسائی وغیرہ یا وہ لوگ جو صحیح طریقے سے اللہ کو نہیں مانتے جیسے شیعہ، قادیانی وغیرہ ان سب کی لاشوں کو بدبودار بناکر سڑا گلا دیتا ہے۔

 میرا یہ ابدی چیلنج ہے کہ مذکورہ غیر مسلموں میں سے کسی کی بھی ایسی لاش نہیں ملےگی جس کے اندر چند گھنٹوں کے لئے بھی تازہ خون پایا جائے۔

قارئین گرامی، اللہ تعالی کی دوسری تخلیقات کی طرف میں کیا توجہ دوں؟ میں تو اس کے اسی ایک علم پر حیران و پریشان ہوں کہ دن رات جب بھی موقع ملتا ہے سوچتا رہتا ہوں کہ آخر اللہ تعالی کے پاس وہ کیسا اور کونسا علم ہے کہ قبر کی مٹی اور اس کے کیڑے مکوڑے تک اس علم کے سامنے سر بسجود اور اس کی اطاعت کرنے پر مجبور ہیں؟

سچ پوچھئے تو اسی ایک علم نے مجھے کافر ہونے سے اللہ کے فضل سے بچالیا کیوں کہ اللہ کے وجود پر جو بھی دلیل لاتا تو شیطان اور شیطان نما انسان کوئی نہ کوئی شبہ لے آتا یا اس دلیل پر جادو یا نظر بندی کا شبہ پیدا کردیتا۔

مثال کے طور پر میں کہتا کہ اللہ تعالی نے آسمان ، زمین، چاند اور سورج بنائے۔ تو ادھر سے ہندو کہتا کہ نہیں میرے بھگوان نے بنایا ہے۔ یہودی کہتا کہ اس کے خدا نے بنایا ہے۔ عیسائی کہتا کہ اسکے God نے بنایا ہے وغیرہ وغیرہ۔ غرضیکہ اگرچہ یہ بات درست نہیں ہے مگر سننے والا تو سوچ میں پڑےگا کہ شبہ تو بہر حال پیدا کردیا گیا۔

اسی طرح میں کہتا کہ قرآن کریم میں اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی ہے کہ اللہ تعالی نے چاند کے دو ٹکڑے کئے تھے تو سوال اٹھایا جاتا ہے کہ ابھی ٹکڑے کرکے دکھاو اگر سچ ہے؟ اگر کہو کہ پہلے ہوا تھا تو سوال اٹھتا کہ قرآن کو مانیں گے تب ہی تو اسکی بات کو بھی مانیں گے؟ ہم تو قرآن کو مانتے ہی نہیں۔ یا پھر یہ کہ ماضی کا واقعہ نظر بندی تھا حقیقت نہیں۔

بہر حال میں عام آدمی کی طرح جو بھی دلیل اللہ کے وجود پر لاتا اس پر کوئی نہ کوئی اعتراض یا شبہ یا جادو یا نظر بندی کا الزام لگا دیتا۔ آپ بھی تجربہ کرکے دیکھ لیں یا مجھ سے سوال و جواب کرلیں۔ ہاں صرف وہ دلیلیں اللہ کے وجود کو ثابت کرنے کے لئے درست اور قوی ہیں جو قابل مشاہدہ اور ناقابل شکست ہوں اور ان پر جادو اور نظربندی کا الزام نہ لگ سکتا ہو۔

چنانچہ سچے مسلمانوں کی لاشیں بھی اسی قسم کے دلائل میں سے ایک دلیل ہے کہ یہ قابل مشاہدہ اور ناقابل شکست ہے اور کسی بھی طریقے سے اس پر جادو اور نظربندی کا الزام ثابت نہیں کیا جاسکتا۔ یعنی یہ کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ اللہ کے علاوہ کوئی دوسرا بھی لاشیں محفوظ رکھتا ہے کہ ان کے اندر تازہ خون بھی پایا جائے اور نہ ہی کوئی یہ ثابت کرسکتا ہے کہ جادو سے لاشوں کو محفوظ کیا گیا ہے یا یہ لاشیں حقیقت میں محفوظ نہیں بلکہ نظربندی کی وجہ سے ایسا نظر آرہا ہے۔

غرضیکہ یہ تحقیق اکیسویں صدی کا ایک نایاب علم ہے جس نے غیر مسلموں کے سامنے قیامت تک مجھ سمیت تمام مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اب کوئی کافر کسی مسلم کو اس علم کے بعد شکست نہیں دے سکتا۔

ایسے موقع پر دنیا کے تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس علم کو سب غیر مسلموں تک پہنچائیں اور غیر مسلموں سے درخواست ہے کہ جتنا جلد ہو سکے اسلام قبول کرلیں ورنہ اپنے اجداد کی قبروں پر جا کر استخارہ کر کے دیکھ لیں کہ وہ اللہ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ اس سے زیادہ کفر کے بطلان پر اور کیا ثبوت دوں؟

وما علينا إلا البلاغ.

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...