Thursday, May 12, 2016

کیا حضرت محمدﷺ کا جسم مبارک تروتازہ حالت میں نہیں؟

 بہت سے غیر مسلم اعتراض کرتے ہیں کہ اگر سچے مسلمانوں کی لاشیں تروتازہ رہتی ہیں تو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کھودکر ان کا جسم بھی دکھایا جائے۔ جب حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے سچے پیروکاروں اور شہدائے اسلام کے نعش ہائے مبارکہ تروتازہ حالت میں محفوظ ہیں جو کہ ہر اعتبار سے محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے درجے میں کم ہیں تو کیا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک تروتازہ حالت میں محفوظ نہیں ہوگا جو کہ ہر اعتبار سے اپنے پیروکارو ں سے اعلی درجہ پر فائز ہیں؟ حالانکہ اس کی تائید میں احادیث بھی موجود ہیں۔

کیا ہم نے کبھی بھی ویب سائٹ ، مضامین یا گفتگو کے دوران ایسا کبھی کہاہے کہ ہم مسلمانوں کے قبرستانوں میں جاتے ہیں اور قبروں کو کھود کھود کر دیکھتے ہیں تاکہ کسی مسلمان کی کوئی تروتازہ لاش مل جائے اور ہم دنیا کے سامنے ہم پیش کرسکیں ؟ نہیں ! ہم نے ایسا ہرگز نہیں کہابلکہ ہم نے یہ بتایا ہے کہ ہم اپنی تحقیقات کے دوران مختلف شہروں کے قبرستانوں میں گئے اور وہاں کئی سالوں سے کام کرنے والے گورکنوں سے ملاقات کی اور ان سے دریافت کیا کہ آپ لوگ قبریں کھودتے رہتے ہیں تو کیا کبھی ایسا واقعہ پیش آیا کہ قبر کھودنے کے دوران آپ کو پرانی قبر سے کوئی تروتازہ لاش ملی ہو؟ ہمیں بہت سے ایسے گورکن ملے اور انہوں نے اپنا واقعات بتائے جو ہم نے ریکارڈ کرکے اپنی ویب سائٹ پر شامل کردیئے۔  اسکے علاوہ بہت مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ بہت تیز بارش کی وجہ سے کوئی پرانی اور بوسیدہ قبر کھل گئی اورگورکنوں نے دیکھا یا عوام کومعلوم ہوا اور انہوں بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

یہ تم لوگوں کی جہالت کی انتہا نہیں کہ تم ہم سے پوچھتے ہو کہ کبھی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کھودی یا کھولی جائے؟ جب ہم نے کسی کی قبر کھودی ہی نہیں تو تم نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کھودنے کا سوال کیسے کیا؟ 

دوسری بات یہ کہ تم لوگوں کے اندر علم اور عقل کی اتنی کمی ہے کہ مجھے بہت دکھ اور افسوس ہورہا ہے۔ وہ اس لئے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعوے کئے ، جو عقائد پیش کئے اور جو طرز زندگی پیش کیا انکے ماننے والوں نے انہی چیزوں کو پیش کیا۔ جاہلوں!جب محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے لاکھوں ماننے والوں کی لاشیں تروتازہ ہیں تو کیا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک تروتازہ نہ ہوگا جنہوں نے یہ نظریہ اور تعلیمات پیش کیں؟ نیز شہدائے اسلام کے بارے میں قرآن میں موجود ہے کہ انہیں رزق دیا جاتا ہے۔اور احادیث کے مطابق انبیاء کرام علیہم السلام کے نعش ہائے مبارکہ موت کے بعد تروتازہ رہتے ہیں۔

ہم قرآن و حدیث کی باتیں ثبوت کے طور پر نہیں بلکہ تائید کے طور پر پیش کررہے ہیں جو بہت پہلے سے ذکر کی گئی تھیں۔اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے دعوے ، انکے عقائد اور انکی طرز زندگی غلط ہوتی تو جاہلوں انکے ماننے والوں کی بھی لاشیں محفوظ نہیں رہتیں۔ کیا تمہیں اتنی بھی عقل و سمجھ نہیں؟ 

لہذا جب انکے ماننے والوں کی لاشیں تروتازہ ہیں تو لازمی سی بات ہے کہ لیڈر کا جسم بھی تروتازہ ہے اور یہ تاریخ سے ثابت بھی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہودی ان کا جسم نکالنے کیلئے کیوں آئے تھے ؟ اورکیو ں سعودی عرب حکومت نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کے گرد سیسہ پلائی دیوار بنادی کہ آئندہ ہمیشہ کیلئے جسم مبارک نکالنے کا راستہ بند کردیا جائے؟

اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ دو اور تنہائی میں جاکر سوچو کہ ہم نے کیا کہا اور ثبوت پیش کئے اور تم نے کیا جواب دیا۔اگر تمہارے اندر انصاف کا ذرا بھی مادہ ہوتا تو جس طرح ہم نے مسلمانوں کی بغیر کیمیکل استعمال ہوئے خون سمیت تروتازہ لاشیں پیش کیں تو تم بھی کم از کم ایک غیر مسلم کی بغیر کیمیکل استعمال ہوئے خون سمیت تروتازہ لاش پیش کرتے۔ہم نے پیروکاروں کی بات کی ہے تم بھی پیروکار وں کی بات کرتے۔ ہم نے تمہارے نبی کی بات نہیں کی۔ تم نے ہمارے نبی کی بات کیوں شروع کی؟تمہارے اندر کتنا بغض ہے۔

میں تم سے پوچھتا ہوں کہ فرض کرو کہ عیسی /موسی/عزیر (علیہم السلام)جنت میں جائیں گے تو کیا انکے پیروکار جہنم میں جائیں گے؟ نہیں !بلکہ تم نے یہ عقیدہ رکھا ہے کہ عیسی /موسی/عزیر(علیہم السلام) اگر جنت میں جائیں گے تو پیروکار بھی جنت میں جائیں گے۔تم یہ کبھی نہیں کہوگے یا مانوگے کہ تمام پیروکار جنت میں جائیں گے مگر عیسی /موسی (علیہم السلام)جہنم میں جائیں گے۔

تو پھر تم یہ کیسے کہتے ہو کہ مسلمانوں کے لاشیں تروتازہ ہونگی مگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک تروتازہ نہیں ہوگا ؟ تم جہالت اور حماقت کا ثبوت دیتے ہو۔سچ تو یہ ہے کہ جب محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے تمام سچے پیروکار مسلمانوں کی لاشیں تروتازہ ہیں تو لازمی طور پر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک بھی تروتازہ ہے۔

دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث صحیح اسلامی جماعتیں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرا دعوی ہے کہ دیوبندی, بریلوی, اہلحدیث یہ صحیح اسلامی جماعتیں ہیں اور ان کے عقائد بالکل درست ہے. اس پر نیچر (nature...